شہباز شریف نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدہ حکومت کی مجبوری تھی، جس کی وجہ سے ملک میں ٹیکسز لاگو کرنا پڑے اور مہنگائی بڑھ گئی


وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج ہوا۔ جو کہ جائس بھی تھا۔
وزیر اعظم نے بجلی کے بلوں کے بارے میں حکومتی لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گھریلو صارفین کو بجلی کے استعمال میں سبسڈی دینے کا پلان بنایا ہے۔ 3 ماہ میں ڈھائی کروڑ گھریلو صارفین کو 50 ارب کی سبسڈی کا فائدہ ہو گا۔
اس پلان کے تحت 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3 ماہ تک سبسڈی دی جائے گی۔ موجودہ سبسڈی پروگرام سے 94 فیصد گھریلو صارفین مستفید ہوں گے۔ بجلی سبسڈی پروگرام سے گھریلو صارفین کو جولائی سے ستمبر تک فائدہ ہو گا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ بجلی کے بلوں کی سبسڈی میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدہ حکومت کی مجبوری تھی، جس کی وجہ سے ملک میں ٹیکسز لاگو کرنا پڑے اور مہنگائی بڑھ گئی۔
بلوچستان میں سستی بجلی کی پیداوار کے لیے منصوبہ لا رہے ہیں۔ بلوچستان کے بجلی منصوبہ کے لیے 55 ارب روپے خرچ ہوں گے، جسں کے لیے رقم کا 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد بلوچستان دے گا۔
ملک میں 10 لاکھ ٹیوب ویل تیل پر چلتے یں۔ جلد ہی 10 لاکھ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر لائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے لیے مانگی جانے والی بھیک کا کشکول توڑنے کے لیے دن رات محنت کرنا ہو گی۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ شبانہ روز محنت کر کے ملک کو عروج پر پہنچائیں گے۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 9 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 12 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 9 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 12 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 10 گھنٹے قبل

.webp&w=3840&q=75)









