پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2024 میں بہت بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکامی کا سامنا کیا
پاکستانی ٹیم کے کرکٹ ورلڈ کپ ہارنے کی وجوہات سامنے آ گئیں، ٹیم میں کھلاڑیوں کی سیاست کا انکشاف
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ ہارنے کی وجوہات کا تعین کرنے والی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےپاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں بری کارکردگی کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مانگ تھی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2024 میں بہت بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکامی کا سامنا کیا، جس پر پوری پاکستانی قوم اپنی ٹیم سے نالاں نظر آئی۔ چیئرمین پی سی بی نے بھی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑی سرجریاں کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اندر لابنگ ہو رہی تھی۔ کھلاڑی ٹیم کے اندر ایک دوسرے کے خلاف محاز آرا تھے۔
یہ بھی انکشاف ہوا کہ سیلیکٹرز کی کچھ کھلاڑیوں پر غیر ضروری کرم نوازیاں تھیں، جن میں ایک نام شاہین شاہ آفریدی کا بھی آیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی مینیجمنٹ کی بات نہیں مانتے تھے اور بدتمیزی بھی کرتے تھے۔ اس سب کے باوجود شاہین شاہ آفریدی کو چیف سیلیکٹر وہاب ریاض کی سرپرستی حاصل تھی۔
انکشاف کیا گیا کہ ٹیم کے اندر موجود اختلافات کا عروج اور اتحاد کی کمی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام بنایا۔
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 8 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 10 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 6 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 9 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 6 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 6 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 10 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 5 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل