گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سے ان کے عہدے کاحلف لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی


جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سے ان کے عہدے کاحلف لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
بعد ازاں چیف جسٹس عالیہ نیلم حلف برداری کے بعد لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئیں جہاں چیف جسٹس عالیہ نیلم کوپولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995 میں لا کی ڈگری حاصل کی جبکہ انہوں نے قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔
جسٹس عالیہ نیلم 1996 میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئی تھیں اور وہ 1998 میں ہائی کورٹ جبکہ 2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں۔
آئینی، سول، فوجداری، دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں پریکٹس کا تجربہ رکھنے والی جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں اور 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔
جسٹس ملک شہزاد کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تعیناتی کے بعد جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 12 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 12 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل





