جی این این سوشل

کھیل

یورو کپ: نیدر لینڈ کو شکست، انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

جرمنی میں کھیلے گئے یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یورو کپ: نیدر لینڈ کو شکست، انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا
یورو کپ: نیدر لینڈ کو شکست، انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نیدرلینڈز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

جرمنی میں کھیلے گئے یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا۔

نیدرلینڈز نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کرکے انگلینڈ کے خلاف برتری حاصل کی۔ نیدرلینڈزکی جانب سے زاوی سمنز نے گول اسکور کیا۔

انگلینڈ کے خلاف نیدرلینڈز کی برتری زیادہ دیر نہیں رہی، انگلش ٹیم کے کھلاڑی ہیری کین نے میچ کے 18 ویں منٹ میں پینلٹی پر شاندار گول کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کر دیا۔

پہلے ہاف میں اسکور ایک ایک رہا، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اٹیک کیا لیکن میچ کے 90 ویں منٹ میں انگلش کھلاڑی اولی ویٹکنز نے گول کرکے  اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلادی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی۔

یوں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر یورو کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یورو کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور اسپین کے درمیان برلن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے اتحادیوں کی مشاورت کرینگے، خواجہ آصف

کسی ادارے کی عزت زیادہ ہونے کی آئین میں کوئی بات نہیں، سب کی عزت یکساں ہے، وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے اتحادیوں کی مشاورت کرینگے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کے لیے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔پی ٹی آئی کا مقصد صرف اور صرف اقتدار ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی ادارے کی عزت زیادہ ہونے کی آئین میں کوئی بات نہیں، سب کی عزت یکساں ہے، ایک ادارہ جس کے آگے 26 لاکھ کیسز زیر التوا ہیں جن میں ان سے انصاف طلب کیا جارہا ہے تو اگر وہ ادارہ ان 26 لاکھ کیسز کا فیصلہ نہیں کر رہا تو وہ اپنی توہین نہیں کر رہا؟ ادھر توہین عدات نہیں لگتی کہ جو فرض ہے آپ کا آئین کی طرف سے آپ وپ پورا نہیں کر رہے بلکہ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں، توہین 9 مئی کو بھی ہوئی، شہدا کے مجسموں کی توہین ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہمارے فوجی شہید ہورہے ہیں، مگر یہ تو دہشتگردی کو بھی ملک میں پناہ دیتے ہیں، یہ سلسلہ پاکستان کی سالمیت کو ہلا کر رکھ دیتا ہے، یہ ہمارے اقتدار کی نہیں پاکستان کی بات ہے، اقتدار ہمارے پاس کئی دفعہ آیا اور گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خاتون رکن کہتی ہیں کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، یہی ان کی سیاست کا اصول ہے، میرے نزدیک پاکستان سب سے اہم ہے، یہ ہے تو ہم ہیں، سیاسی قائدین ہیں، اس کے بغیر ذاتی زندگی کوئی معنی نہیں رکھتی تاہم پی ٹی آئی کی حرکات کہتی ہیں کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔

انہوں نے آرٹیکل 6 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا نہیں کہ کس کس پر آرٹیکل 6 لگا لیکن یہ مجھ پر لگا تھا، شفقت صاحب ایک تھے جو آج کل مفرور ہیں انہوں نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی اور میں نے آرٹیکل 6 کی انکوائری کروائی، کئی ماہ کے بعد اس کی تفتیش بند کردی گئی۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ جب عدم اعتماد کی تحریک ہوئی تو جس طرح انہوں نے ایوان کو تحلیل کیا تو ان پر آرٹیکل 6 لگتا ہے اور کارروائی ضرور ہونی چاہیے، کوئی ادارہ پاکستان کی سالمیت سے ماورا نہیں ہے، یہ بیرونی طاقتوں کے جاکر آمادہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف بات کریں، 9 مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کے وجود پر حملہ تھا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جب راتوں رات جو کچھ ہوا عدم اعتماد کو روکنے کے لیے اور بندیال صاحب نے ججمنٹ دی تو یہ ہمارے مؤقف کی تائید کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحفظ کا حلف ہم نے اٹھایا ہے، عطا اللہ نے جو بات کی ہے وہ بالکل صحیح ہے، مجھے بتایا گیا کہ کون کون سے ادارے آئینی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں، سب سے بڑا ہتھیار جو ہے توہین عدالت کا وہ جب بھی لگا سیاستدانوں پر ہی لگا ہے، یہاں پر توہین جو 9 مئی کو ہوئی، شہدا کی خون کی توہین ہوئی، ہماری دفاع کی توہین ہوئی اس پر کوئی سزا جزا نہیں ہے، لیکن عدالت میں کوئی اونچا بھی بول دے تو توہین عدالت ہوجاتا ہے، تمام آئینی ادارے تحفظ کے مستحق ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یومِ عاشورہ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کا پیغام

حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں آج بھی باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یومِ عاشورہ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کا پیغام

یوم عاشور کی پاک و پاکیزہ یادوں کے ساتھ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اس اہم موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یوم عاشور حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ اور ان کے وفادار ساتھیوں نے ظلم اور جبر کے خلاف دھڑکے اور اپنی جانوں کی قربانی دے کر حق کی آواز بلند کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں آج بھی باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے۔

اسی طرح وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور پر حضرت امام حسین ؓ نے حق اور باطل کی لڑائی میں جانوں کا نذرانہ دے کر حق کو فتح سے سرفراز کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امام حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں یزید کی جابرانہ حکومت کے خلاف جرات اور استقامت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے۔ امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں آج بھی باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی تلقین کرتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شبانہ محمود برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرمنتخب

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبانہ محمود  برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرمنتخب

رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرکے طور  پر حلف لےلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔

اس موقع پر شبانہ محمود نے کہا کہ یہ ذمہ داری استحقاق اوربوجھ دونوں ہے، اس ذمہ داری سے آنے والی نسلوں کےلیے دروازے کھلیں گے، میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے۔ 

شبانہ محمود نےقانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہدکرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll