وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ حکومت کو بائکس کے لیے 01 لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے شارٹ لسٹ کیے گئے


پنجاب حکومت نے پنجاب بائیک تقسیم کے تحت طلباء میں موٹرسائیکلوں کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بائیکس کی تقسیم کے حوالہ سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے محض 4 ماہ میں ای بائکس کی فراہمی کا وعدہ پوراکر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ حکومت کو بائکس کے لیے 01 لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے شارٹ لسٹ کیے گئے طلباء میں بائکس تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حلفیہ کہتی ہوں کہ کوئی بھی موٹرسائیکل سفارش پر نہیں دی جائے گی۔
حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں 20 ہزار بائکس دے رہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں موٹرسائیکلوں کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔پنجاب بائک سکیم میں بائکس کی تعداد بڑھا کر 27 ہزار کر دی گئی ہے۔ خاتون طلبہ میں 8 ہزار
بائکس تقسیم کی جائیں گی۔
19 ہزار پٹرول بائیکس اور 01 ہزار الیکٹرک بائکس تقسیم بلا سود قرضوں کی بنیاد پر کی جائے گی۔ بائکس کی ڈاؤن پیمنٹ کی آدھی رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔
مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب یوتھ کے لیے مزید سکیمز لا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے طلباء میں جلد ہی لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)