جی این این سوشل

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج 79 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر
 
کراچی: کاروباری دن کے اختتام تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ 
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج 79 ہزار 992 پوائنٹس پر بند ہوا۔
رواں ہفتے اسٹاک ایکسچینج کا گراف پوائنٹس کی اونچ نیچ کے بعد اب دوبارہ مستحکم ہوتا دکھائی دیا۔ 
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کل کے 79 ہزار 842 پوائنٹس کی نسبت 150 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

علاقائی

کراچی: ملیر غفور بستی میں گٹر میں گر کر دو بچے جاں بحق، ایک زخمی

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تین بچوں کو بچا لیا تاہم دو بچے، 4 سالہ حسنین اور 11 سالہ طلحہ، اس واقعے میں جاں بحق ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: ملیر غفور بستی میں گٹر میں گر کر دو بچے جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:کراچی کے علاقے ملیر غفور بستی میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جس میں دو بچے گٹر میں گر کر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پانچ بچے کھیلتے ہوئے گٹر کے کھلے ڈھکن پر کھڑے ہو گئے۔ ڈھکن وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں تمام بچے گٹر میں گر گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تین بچوں کو بچا لیا تاہم دو بچے، 4 سالہ حسنین اور 11 سالہ طلحہ، اس واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔

زخمی ہونے والے بچے، عباس ولد امتیاز لاشاری، کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس واقعے نے علاقے میں غم و غصہ اور افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔مقامی لوگوں نے کراچی میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھلے گٹروں اور نالیوں کو فوری طور پر بند کرے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ دیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مسلسل ہونے والی بارش نے سیلابی اختیار کرلی۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہورڈنگز سڑکوں پر گر گئے۔

ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ مرکزی شاہراؤں ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 سیلاب کی وجہ سے بند ہیں جب کہ لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔کینیڈا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں  کہا گیا ہے کہ ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بارشوں کے باعث پانی میں پھنسے 14 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بنوں کینٹ حملے میں شہید جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقے کی بڑی تعداد میں شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں کینٹ حملے میں شہید  جوان  مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بنوں کینٹ حملے میں شہید فوجی جوانوں کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی 2024 کو بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید، حوالدار شہزاد احمد شہید، حوالدار ظل ِحسین شہید، سپاہی ارسلان اسلم شہید، سپاہی اشفاق حسین خان شہید، سپاہی سبحان مجید شہید، سپاہی امتیاز خان شہید اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقے کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مادرِ وطن سے دہشت گردی کی لعنت اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی جانب سے ہیلتھ مرکز پر حملے میں 5 شہری اور سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر کری شموزئی پر بزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکی دار سمیت پانچ بے گناہ شہری شہید ہوگئے۔

اس سے قبل بنوں چھاؤنی پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 8 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بنوں چھاوٴنی پر حملہ کیا اور چھاوٴنی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll