جی این این سوشل

کھیل

پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے گرد گھیرا تنگ، سخت کارروائی کا امکان 

ورلڈ کپ 2024 کے لیے امریکہ کے دورہ کے دوران بھی کوچز کو پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی کے لہجے پر اعتراض تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے گرد گھیرا تنگ، سخت کارروائی کا امکان 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کے خلاف سخت ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔ 
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو دی جانے والی رپورٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے تضحیک آمیز لہجے کی شکایت کی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی نے دورہ انگلینڈ کے دوران کوچز کی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ ورلڈ کپ 2024 کے لیے امریکہ کے دورہ کے دوران بھی کوچز کو پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی کے لہجے پر اعتراض تھا۔ 
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی ہوم سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی 2 سے 3 مزید کھلاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا امکان ہے۔ 
بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کو آزمائے جانے کا امکان ہے۔

علاقائی

لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

دھماکے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤ ن میں پیش آیا ، زخمیوں کی چند افراد کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور میں گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں گیس سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گیس کی دکان میں سلنڈر ری فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب ہی موجود 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پرجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مخصوص نشستوں کیلیے دیئے گئے نام اور فہرست کو تبدیل کیا جائے گا جبکہ پرانی فہرست میں شامل ناموں کو بھی تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز کیا گیا ہے۔

مخصوص نشستوں کیلیے خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہوگی، بانی پی ٹی آئی کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے، پارٹی کی سینئر قیادت کو پرانی فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نئے نام پارٹی قیادت کی مشاورت سے شامل کیے جائیں گے جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیتے ہوئے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مخصوص سیٹوں کا فیصلہ آٹھ پانچ سے سنایا جس کا اطلاق قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں پر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیش میں احتجاج کے دوران 5 طلباء جاں بحق، درجنوں زخمی

سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کے خلاف طلباء کا احتجاج جاری ہے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں احتجاج کے دوران 5 طلباء جاں بحق، درجنوں زخمی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں 5 طلبہ جاں بحق ہو گئے جبکہ 100 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹہ مخالف مظاہرین اور وزیراعظم بنگلہ دیش کے حامی طلباء کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں 5 طلباء جاں بحق جبکہ درجنوں طلباء زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کیخلاف ہزاروں طلبا کا احتجاج تاحال جاری ہے، طلباء نے ملک کی بڑی شاہراہیں بھی بلاک کر دیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں،10 فیصد خواتین اور 10فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہیں۔

طلباء کا مطالبہ ہے کہ سرکاری نوکریاں میرٹ پر دی جائیں اور صرف 6 فیصد کوٹہ جو اقلیتوں اور معذور افراد کے لئے مختص ہے اسے برقرار رکھا جائے۔بنگلا دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم 2018 میں ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد ملک میں اسی طرح کے مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

دوسری جانب وزیر اعظم حسینہ واجد نے یہ کہتے ہوئے طلبہ کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا ہے کہ معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے، انہوں نے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو رضاکار قرار دیا۔خیال رہے کہ بنگلا دیش میں رضاکار کی اصطلاح 1971 کی جنگ میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے والوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll