جی این این سوشل

کھیل

ورلڈ چیمپئین لیگ کے سیمی فائنل میں بارش کا امکان، شیڈول جاری  

ورلڈ چیمپئین لیگ 2024 کا پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے شروع ہو گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ورلڈ چیمپئین لیگ کے سیمی فائنل میں بارش کا امکان، شیڈول جاری  
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئین لیگ 2024 کا پہلا سیمی فائنل کل 11 جولائی، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 12 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ 
ورلڈ چیمپئینز لیگ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں میدان میں ٹکرائیں گی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کا مقابلہ ہو گا۔ 
ورلڈ چیمپئین لیگ 2024 کا پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے شروع ہو گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ چیمپئین لیگ 2024 کے سیمی فائنلز کے دوران بارش کا امکان بھی ہے۔ بارش ہونے کی صورت میں سیمی فائنل کے میچز 13 جولائی تک بھی لے جائے جا سکتے ہیں۔ 
ورلڈ چیمپئین لیگ 2024 کے دونوں سیمی فائنلز کے لیے مد مقابل ٹیمیں انگلینڈ کے شہر نارتھامپٹن میں ٹکرائیں گی، جبکہ فائنل میچ برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

دنیا

پاکستان کو خطے میں دہشتگردی کے باعث سخت حالات کا سامنا ہے، امریکا

بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں فوجی جونواں کی شہادت پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کو خطے میں دہشتگردی کے باعث سخت حالات کا سامنا ہے، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ دفاع نے بنوں حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسو س کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان  کو خطے میں دہشتگردی کے باعث سخت حالات کا سامنا ہے۔

انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران 15 جولائی کو بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں فوجی جونواں کی شہادت پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جنرل پیٹ رائیڈر نے کہا کہ پاکستان کےساتھ سیکیورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہیں۔ہم ماضی میں متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو خطے میں دہشت گردی کے باعث سخت حالات کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں جوانوں کی موت پر افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کہ امریکا اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ماضی میں مل کر کام کیا، میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہیں۔

پاکستان کو جدید امریکی اسلحہ فراہم کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق ان کے پاس اعلان کرنے کو کچھ نہیں ہے، اور مجھے یقین ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ مختلف میکانزم کے ذریعے بات چیت ہورہی ہے تاکہ پاکستان کی ضروریات کو دیکھا جاسکے، اور امریکا اس حوالے سے پاکستان کی حمایت میں کیا کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بھی دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے 8 اہلکار شہید جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔جبکہ دوسرے واقعے میں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں گزشتہ روز ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 شہریوں اور 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ حملے میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

مسقط دہشتگردی میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ مسقط دہشتگردی میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ واقعے میں چار پاکستانیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔ پاکستانی سفیرعمران علی نےمقامی اسپتالوں میں زخمی پاکستانی شہریوں کی عیادت کی، شہداء کے جسد خاکی وطن واپس لانے پاکستانی سفارتخانہ عمانی حکام سے رابطے میں ہیں،  پاکستان نے عمانی حکام کو واقعے کی تحقیقات کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلس عزا جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے، مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ فورس نے مشرقی مسقط کی مسجد میں ابتدائی طور پر چار ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یومِ عاشورہ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کا پیغام

حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں آج بھی باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یومِ عاشورہ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کا پیغام

یوم عاشور کی پاک و پاکیزہ یادوں کے ساتھ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اس اہم موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یوم عاشور حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓ اور ان کے وفادار ساتھیوں نے ظلم اور جبر کے خلاف دھڑکے اور اپنی جانوں کی قربانی دے کر حق کی آواز بلند کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں آج بھی باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے۔

اسی طرح وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور پر حضرت امام حسین ؓ نے حق اور باطل کی لڑائی میں جانوں کا نذرانہ دے کر حق کو فتح سے سرفراز کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امام حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں یزید کی جابرانہ حکومت کے خلاف جرات اور استقامت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے۔ امام حسین ؓ کی شہادت ہمیں آج بھی باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی تلقین کرتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll