جی این این سوشل

کھیل

نجی  مصروفیات یا پی سی بی کا ایکشن، پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ہوم سیریز سے باہر

میڈیا کی جانب سے بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی ہوم سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی شرکت کے مشکوک ہونے کو پی سی بی کا ایکشن تصور کیا جا رہا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نجی  مصروفیات یا پی سی بی کا ایکشن، پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ہوم سیریز سے باہر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور قلندر کے کپتان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آئندہ چند دنوں میں شروع ہونے والی پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کی ہوم سیریز کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ شاہین شاہ آفریدی جلد باپ بننے جا رہے ہیں۔  
ذرائع کے مطابق گھر میں خوشی کا موقع آنےکی بدولت پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی حالیہ کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ 
پاکستانی ہیڈ کوچ جیسن  گلیسپی کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں شاہین شاہ آفریدی کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، جس کی بدولت انہیں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کی ہوم سیریز میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی فروری 2023 میں معروف پاکستانی سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے شادی ہوئی تھی۔ 
چند روز قبل میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو ان کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی بنیاد پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
میڈیا کی جانب سے بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی ہوم سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی شرکت کے مشکوک ہونے کو پی سی بی کا ایکشن تصور کیا جا رہا تھا۔ 
حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن  گلیسپی نے پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو ان کی نجی زندگی کی مصروفیات کے باعث ٹیم میں شامل نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تجارت

نیا آئی ایم ایف پروگرام ، پاکستان کیلئے عالمی فنڈنگ بہتر ہو گی، موڈیز

 آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلےکرنا ہوں گے، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیا آئی ایم ایف پروگرام ، پاکستان کیلئے عالمی فنڈنگ بہتر ہو گی، موڈیز

عالمی ریٹنگ ایجنسی (موڈیز ) نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے معاہدے سے پاکستان کے لئے عالمی فنڈنگ میں بہتری کے امکانات ہیں۔

موڈیز نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا کہ عالمی ایجنسیز اور دیگر ممالک پاکستان کو فنڈ فراہم کریںگے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی بیرونی پوزیشن کو نازک قرار دے دیا۔

جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلےکرنا ہوں گے، کمزور گورننس حکومتی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ذرائع میں دیگر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، زیادہ ٹیکسوں اور توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کر سکتا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً 21 بلین ڈالر ہیں۔

موڈیز کے مطابق مالی سال 27-2026ء کے لیے تقریباً 23 بلین ڈالرز کی مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کے پاس 9.4 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر اس کی ضروریات سے کافی کم ہیں۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا۔

قرض پروگرام کی مالیت 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا، اسٹاف سطح کے طے پانے والے معاہدے کی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لی جائے گی جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے اس سلسلے میں اپنا اعلامیہ بھی جاری کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

مسقط دہشتگردی میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ مسقط دہشتگردی میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ واقعے میں چار پاکستانیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔ پاکستانی سفیرعمران علی نےمقامی اسپتالوں میں زخمی پاکستانی شہریوں کی عیادت کی، شہداء کے جسد خاکی وطن واپس لانے پاکستانی سفارتخانہ عمانی حکام سے رابطے میں ہیں،  پاکستان نے عمانی حکام کو واقعے کی تحقیقات کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلس عزا جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے، مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ فورس نے مشرقی مسقط کی مسجد میں ابتدائی طور پر چار ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا۔

اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے ا لیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکرٹری ا لیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

پی ٹی آئی پر پابندی، عمران، سوری اور علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا، دوسری جانب، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll