ایک نیا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آگیا ہے جو انہوں نے آج تک کلیم ہی نہیں کیا، رہنما مسلم لیگ ن


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، انصاف ہونا ہی نہیں چاہئے نظربھی آناچاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے جو درخواست کی وہ تسلیم نہیں کی گئی، ایک نیا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آگیا ہے جو انہوں نے آج تک کلیم ہی نہیں کیا یہ آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش ہے۔عدالت کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہونا چاہے اور ہوتا ہوا نظر آنا چاہے، عدالتی فیصلے عام فہم ہونے چاہئیں اور سمجھ میں آئیں، عام آدمی کو ان فیصلوں سے تحفظ کا احساس ہو کہ عدالتیں انصاف کررہی ہیں ایسے فیصلے جو سمجھ سے بالا تر ہوں جو ابہام پیدا کریں وہ فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو فریق عدالت کے سامنے ہو اور جو ریلیف مانگا جارہا ہو اس پر فیصلہ ہونا چاہیے ایسے فیصلوں کے نتائج انتہائی افسوس ناک اور ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں، ایک فیصلہ آیا تھا جس میں ملک و قوم اور آئین کے فیصلوں کو کرنے کا اختیار دیدیا گیا تھا اس فیصلے کو قوم نے برسوں بھگتا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل کے حق میں نہیں آیا، سنی اتحاد کونسل نے جو درخواست کی وہ تسلیم نہیں کی گئی، ایک نیا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آگیا ہے جو انہوں نے آج تک کلیم ہی نہیں کیا یہ آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی ہے عدالت عظمی کا احترام ہے لیکن انہوں نے جو حلف اٹھایا وہ آئین کے تحفظ کا حلف ہے آئین کو دوبارہ سے لکھنا میری سمجھ کے مطابق تحفظ سے میل نہیں کھاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کا فیصلہ آرٹیکل 63 سے متعلق بھی آیا تھا جس پر تمام قانون دانوں نے کہا یہ آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش ہے۔

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب کے نتیجے میں 43 اموات، 3300 دیہات زیر آب جبکہ 33 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع
- 5 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- چند سیکنڈ قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر
- 3 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالرقرض دینے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل