مخصوص نشستوں کے حالیہ فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے 77 نشستیں معطل کر دیں، جن میں 22 قومی اسمبلی کی، جبکہ 55 صوبائی اسمبلی کی نشستیں شامل ہیں


مخصوص نشستوں کے حالیہ فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے 77 نشستیں معطل کر دیں، جن میں 22 قومی اسمبلی کی، جبکہ 55 صوبائی اسمبلی کی نشستیں شامل ہیں۔معطل کی گئی نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف کو مجموعی طور پر 65 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سپریم کورٹ کے حالیہ جاری فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کو معطل شدہ نشستیں ملنے کے بعد اس بات کا واضح امکان ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے اکثریت والی جماعت بن جائے گی۔
پاکستان کی ایوان زیریں(قومی اسمبلی) 336 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ عام انتخابات کے ذریعے قومی اسمبلی کی 266 نشستوں کا انتخاب کیا جاتا ہے، جن میں صوبہ پنجاب کی 173، صوبہ سندھ کی 75، صوبہ خیبر پختونخواہ کی 55، جبکہ صوبہ بلوچستان کی 20 نشستیں شامل ہوتی ہیں۔
پاکستان کے قانون کے تحت قومی اسمبلی میں 70 اضافی مخصوص نشستیں (60 خواتین اور 10 اقلیتی) سیاسی جماعتوں کو ان کی انتخابی کارکردگی کی بنیاد پر تقسیم کی جاتی ہیں۔
پاکستان میں حکومت بنانے کے لیے قومی اسمبلی میں کل 169 نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے، جبکہ قانون میں کسی بھی قسم کی آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو ایوان زیریں کی 336 سیٹوں میں سے 224 ووٹوں کی دو تہائی اکثریت چاہیے ہوتی ہے۔
فروری 2024 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نے قومی اسمبلی میں 86 نشستیں حاصل کیں، جن میں سنی اتحاد کونسل کے 84 جبکہ دو آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب شامل ہیں۔
پاکستان میں 209 ارکان کے ساتھ نون لیگ نے اتحادی حکومت قائم کی، جن میں پاکستان مسلم لیگ نون کی 108 نشستیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے 68، ایم کیو ایم کے 21 ارکان بھی حکومتی اتحاد میں شامل ہیں، جبکہ ایک اقلیتی نشست معطل ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد 97 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں 86 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ، جے یو آئی ف کے 8، بی این پی مینگل، ایم ڈبلیو ایم اور پی کے میپ کی ایک، ایک نشست شامل ہے۔
عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 23 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹوٹل سیٹیں 109 ہو جائیں گی۔ اس طرح پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستوں والی جماعت بن جائے گی۔
پنجاب اسمبلی 371 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں سے 297 جنرل سیٹیں، 66 خواتین، جبکہ 8 اقلیتی سیٹیں شامل ہیں۔
اس وقت پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نون کی 205 سیٹیں ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 108ارکان ہیں۔ حالیہ فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24، جبکہ تین اقلیتی نشستیں ملا کر ٹوٹل 27 مزید نشستیں پنجاب اسمبلی میں ملنے کاامکان ہے۔ جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی 135 نشستیں ہوجائیں گی۔

ٹرمپ کی جنگ بندی تجویز پر غور کریں گے، فیصلہ تفصیلات دیکھ کر ہو گا: حماس
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- 4 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی بیٹرز ٹاپ 10 سے باہر، جو روٹ سرفہرست
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 5 گھنٹے قبل

ایئر چیف کا دورہ امریکا: دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں پر اہم پیش رفت
- 2 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 6 گھنٹے قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

سانحہ سوات نے ریسکیو نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا، 1122 حکام کی وضاحت
- 2 گھنٹے قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 5 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 5 گھنٹے قبل