آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر دریائے راوی کے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے


پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔
حکومت نےآئندہ چند ہفتوں میں سیلابی صورتحال کے امکان کے پیش نظر حادثات سے بچنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں سے ایکشن پلان مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر دریائے راوی کے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں دریائے چناب کے قریبی علاقوں میں شدید سیلاب کے آنے کا امکان ہے۔
15 جولائی تک ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی سلسلے میں نچلے درجے کی فلیش فلڈنگ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کے لیے متعلقہ محکموں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے ندی نالوں کے مضافات میں رہنے والے لوگوں کو نقل مکانی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 7 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 6 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل







