لاہور:پنجاب کا مالی سال22-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےآئندہ مالی سال کے بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے ، آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت آج پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گے، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کریں گے ، بجٹ اجلاس آج دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کابجٹ تقریباً 2653ارب روپےکےلگ بھگ ہوگا اور اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 560 ارب روپے ہوگا ،ترقیاتی بجٹ گزشتہ مالی سال کے 337 ارب کے بجٹ سے 66 فیصد زائد ہے ۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے تقریباً 200 ارب مختص کئے جانے کی تجویز ہے جبکہ صحت اور تعلیم کےترقیاتی بجٹ میں ڈیڑھ گنا اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
کرنٹ اور سروسز ڈلیوری بجٹ میں آٹھ عشاریہ تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کرنٹ اینڈ سروسز ڈیلوری بجٹ 1318 عشاریہ تین سے بڑھا کر 1427 عشاریہ تین ارب کرنے کی تجویز ہے ۔بجٹ میں صحت کارڈ کے لئے خصوصی طور پر 70 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، کورونا کے باعث ٹیکس ریلیف پیکیج کیلئے50ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ کی تجویز ہے جبکہ سرکاری ملازمین کا25 فیصد اسپیشل الاؤنس الگ ہوگا ۔ٹوٹل صوبائی کنسولیڈیٹیڈ فنڈ کا حجم 2653 ارب روپے ہے ، ایف بی آر کے ٹارگٹ میں پنجاب کا حصہ 1684 ارب ہوگا ۔ پنجاب کا اپنا ریونیو404.6ارب کا اندازہ لگایا گیا ہے جبکہ تعلیم ، دیہی اکانومی ، ایگری کلچر ، لائیواسٹاک ، صحت، انفراسٹرکچر 5 اہم ترجیحات مقرر کی گئی ہیں ۔پنجاب بجٹ میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام 360 ارب کا ہوگا ، اسپیشل اقدامات اوراکنامک گروتھ کیلئے10ارب جبکہ یونیورسل ہیلتھ پروگرام کیلئے 80 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ پنجاب رورل اینڈ واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کےلئے 89.5ارب کی تجویز ہے جبکہ روڈ بحالی پروگرام کیلئے 66 ارب ، نئی 19 یونیورسٹیزکیلئے38.4ارب ، 5مدراینڈ چائلڈ اسپتالوں کےلئے28.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ گرین پنجاب کےلئے 9 ارب روپے،زرعی اکانومی ٹرانسفارمیشن پلان کیلئے 39.5 ارب جبکہ 25لاکھ لو کاسٹ ہاؤسنگ یونٹس آئندہ بجٹ کا حصہ ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 6.5 ارب رکھنے کی تجویز ہے جبکہ صحت کا بجٹ 30فیصد اضافے کے ساتھ 369.3 ارب ہوگا ۔تعلیم کا بجٹ 12.9 فیصد اضافے کے ساتھ 424.1 ارب رکھنے کی تجویز ہے ، انفراسٹرکچر سیکٹر کیلئے 39.8 فیصد اضافہ کرکے 173.8 ارب جبکہ رورل اکانومی کیلئے 57 فیصد اضافے سے 96.8 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزرکھی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کیلئے 15.6 فیصد اضافہ کرکے 162.1 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نئے بجٹ کے تحت جلال پور کینال کیلئے 32.72 ارب ،ڈیزاسٹر اینڈ کلائمیٹ پراجیکٹ کیلئے 10.8 ارب ، تریموں بیراج ،پنجند ہیڈ ورکرز کیلئے 16.8 ارب جبکہ تمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز پر پناہ گاہوں کی تعمیر کیلئے 523.2 ملین رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
خواتین کو تشدد سے بچانے کیلئے فیصل آباد ، ڈی جی خان ، راولپنڈی اور لاہور میں سنٹرز کیلئے 591 ملین رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈس ایبل پرسن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیلئے 196.4 ملین رکھنے کی تجویز ہے ۔
نالہ لئی ایکسپریس وے کیلئے 55 ارب ،سیالکوٹ رنگ روڈ کیلئے 15.9 ارب ، 10بلین ٹری منصوبے کےلئے 26.36 ارب ، پبی نیشنل پارک کیلئے 150 ملین ، در گئی گل فارسٹ پارک کیلئے 398 ملین جبکہ وہاڑی روڈ کےلئے 12.1 ارب رکھے گئے ہیں ۔ لاہور میں واٹر میٹرزلگانے کے منصوبے کیلئے 10.4 ارب روپے ، جیل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیلئے 290 ملین ، 86تحصیلوں میں ریسکیو 1122 سنٹرز کے قیام کیلئے 1.44 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے ۔پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کی بھی تجویز ہے ،رحمت العالمین اسکالر شپ کیلئے 3.12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کےلئے 30 ارب رکھنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ پنجاب روزگار پروگرام کیلئے 10 ارب مختص کیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پنجاب بجٹ میں ہنر مند نوجوان کےلئے 3 ارب جبکہ سرجیکل سٹی سیالکوٹ کیلئے 1.7 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاخصوصی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں نئے مالی سال 2021-22کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2020-21 کی منظوری دی جائے گی ، کابینہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا،مشیر،معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز شرکت کریں گے۔

غزہ،خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری،مزید 115 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

کے پی حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کو چیلنج کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ایران کا جوہری پروگرام پر 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں پر حلف برداری،اسپیکر کے پی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان : میاں بیوی کے قتل میں ملوث 11 ملزمان گرفتار،ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج
- 4 گھنٹے قبل

ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے باوجود جاپانی وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے سے انکار
- 23 منٹ قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل،25 امیدوارمد مقابل
- 4 گھنٹے قبل