جی این این سوشل

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی کا رجحان

ہنڈریڈ انڈیکس 1ہزار 148 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 102 پوائنٹس پر پہنچ گیا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی کا رجحان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروباری ہفتے کےپہلے روز کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج 81 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی،ہنڈریڈ انڈیکس 1148 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 102 پوائنٹس پر پہنچ گیا 

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 79 ہزار 944 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 3 جولائی کو 100 انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

پاکستان

ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد شہید

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں  رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد  شہید

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر فائرنگ کرکے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 شہریوں کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا اور نہتے اسٹاف پر گولیاں چلا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فورسز کی موثر کارروائی کے سبب تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے مطابق 44 سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔

اسی طرح ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد جاوید اقبال شہید کی عمر 23سال ہے، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناوٴنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

 حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا، ریسکیور ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم،ماں بیٹا جاں بحق

کلر کہار کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا، تمام زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں 45 سالہ ساجدہ اور 17 سالہ بیٹا جبران موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، کار میں ایک ہی فیملی کے افراد سفر کررہے تھے ، حادثے کا شکار فیملی کے افراد راوی روڈ لاہور کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں گھر کا سربراہ اسجد، بیٹا حریرہ اور 14 سالہ بیٹی حرین شامل ہیں، 2 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شبانہ محمود برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرمنتخب

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبانہ محمود  برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرمنتخب

رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرکے طور  پر حلف لےلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔

اس موقع پر شبانہ محمود نے کہا کہ یہ ذمہ داری استحقاق اوربوجھ دونوں ہے، اس ذمہ داری سے آنے والی نسلوں کےلیے دروازے کھلیں گے، میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے۔ 

شبانہ محمود نےقانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہدکرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll