علاقائی

پشاور : محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیشِ نظر موبائل فون سروس معطل

یوم عاشور تک پشاور میں 14 ہزار اہل کار سکیورٹی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، سی سی پی او پشاور

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر جولائی 16 2024، 11:52 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور : محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیشِ نظر موبائل فون سروس معطل

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیشِ نظر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آج 9 محرم کو موبائل سروس معطل ہے جو کل 10 محرم کو بھی بند رہے گی۔

سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا، جس کے مطابق یوم عاشور تک پشاور میں 14 ہزار اہل کار سکیورٹی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور نویں و دسویں محرم الحرام کو اندرونِ شہر مکمل طور پر سیل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوسوں کے گزرنے والے راستوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہےجبکہ اونچی عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب حکام نے بتایا کہ بی آر ٹی سروس مکمل طور پر بند ہے اور جمعرات 11 محرم الحرام سے دوبارہ معمول کے مطابق چلے گی۔