علاقائی
لیسکو نے سولر گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کر دی
ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سولر کی بجلی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو منتقلی کیلئے استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز پر عائد پابندی ختم کر دی۔
ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پندرہ اکتوبر تک بائی ڈائریکشنل گرین میٹر نصب کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے جس کے بعد صارفین کو بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کا این او سی دیا جائے۔
لیسکو نے یکم جولائی سے گرین کی بجائے اے ایم آئی میٹرز لگانے کا حکم دیا تھا تاہم اے ایم آئی میٹرز کے نوٹیفکیشن پر قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سامنے آیاجبکہ میٹر ساز کمپنیوں کے پاس اسٹاک کی کمی کی وجہ سے میٹرز فراہمی ناممکن ہو رہی تھی۔
دنیا
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
اباصدیقی کو بینڈرا میں ان کے بیٹے کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
بھارت کے شہر ممبئی کے مشہور سیاست دان اور سابق ریاستی وزیر باباصدیقی کو بینڈرا میں ان کے بیٹے کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور سابق وزیر باباصدیقی کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اور انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے باباصدیقی کو ان کے بیٹے ذیشان کے دفتر کے قریب نشانہ بنایا اور ان کو 6 گولیاں لگیں، جس سے ان کے ایک ساتھی بھی زخمی ہوگئے ہیں اور یہ واقعہ دوسہرا کے علاقے میں پیش آیا۔
مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اس حوالے سے پولیس کو ہدایات دی ہیں جبکہ تاہم دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں سے ایک کا تعلق اترپردیش اور دوسرے کا ہریانہ سے ہے جبکہ تیسرا ملزم فرار ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ہدایت کی ہے واقعے پر سخت کارروائی کریں اور یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ملزم قانون ہاتھ میں نہ لے اور ممبئی میں گینگ وار جیسی صورت حال دوبارہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ باباصدیقی بینڈرا ویسٹ سے 3 مرتبہ ریاست مہاراشٹرا کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور 48 برس تک کانگریس سے منسلک رہے تاہم رواں برس فروری میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کی اور این سی پی اجیت پوار گروپ مین شامل ہوگئے تھے۔
باباصدیقی کے بیٹے کو کانگریس نے اگست میں پارٹی سے نکال دیا تھا جو اس وقت ریاستی اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔
علاقائی
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
کراچی کے ریڈ زون میں آج پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، مختلف مقامات پرواٹرٹینکرزبھی کھڑے کردیے گئے ہیں
کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ 13 سے 17 اکتوبر تک کے لیے کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
کراچی کے ریڈ زون میں آج پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، مختلف مقامات پرواٹرٹینکرزبھی کھڑے کردیے گئے ہیں، جبکہ گوراقبرستان پرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، جبکہ تین تلوارپرپولیس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، تین تلوار سے پریس کلب تک کسی جماعت کو ریلی نکالنے کی کوئی این او سی جاری نہیں کی گئی ہے،لہذا کوئی جماعت یا فرد ان مقامات پر کسی بھی اجتماع سے گریز کریں۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان کے مطابق 2 مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی، جبکہ پولیس کی نفری تعینات ہے، اس دوران امن وامان برقراررکھا جائے گا، ریڈ زون، تین تلوارآنے اورجانے والےراستوں پرپولیس کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
پاکستان
شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی ، وزیر اعظم کا اجلاس کے انتظامات پر اظہار اطمینان
شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا
پااکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار، وزیر اعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا، وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شرکاء کی آمدورفت کے دوران شہریوں کو کم سے کم تکلیف پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔
ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ ایس سی او میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے، منگولیا کے وزیراعظم اور چیئرمین کابینہ، ترکمانستان کے وزیر خارجہ بھی شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سائیڈ لائنز پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں معیشت، تجارت اور ماحولیات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔
ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔1100 سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی جانے والے افراد متبادل راستے جیسے ٹیکسلا، چکری انٹرچینج، اور موٹر وے استعمال کریں۔
لاہور سے اسلام آباد جانے والے افراد چک بیلی روڈ اور چکری انٹرچینج کے راستے سفر کریں۔ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اجلاس کے دوران اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں۔ ریڈ زون میں کسی بھی قسم کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جبکہ شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بھی ان ایام میں بند رہیں گے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
-
پاکستان ایک دن پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج
-
پاکستان 2 دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل