کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں


کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ دیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مسلسل ہونے والی بارش نے سیلابی اختیار کرلی۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہورڈنگز سڑکوں پر گر گئے۔
ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ مرکزی شاہراؤں ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 سیلاب کی وجہ سے بند ہیں جب کہ لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔کینیڈا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
بارشوں کے باعث پانی میں پھنسے 14 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیپرا کا کے-الیکٹرک پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ
- 13 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا فیصلہ کن خاتمہ نہ کیا تو ساری محنت ضائع ہو جائے گی: وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ اجلاس میں پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی توثیق
- 13 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کااورکزئی حملے میں ملوث دہشت گردوں کو بھرپور جواب ،تمام کے تمام جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

امریکا کا جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے 200 فوجی اہلکاروں کو اسرائیل بھیجنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کا عندیہ: غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کا جلد دورہ کروں گا
- 14 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین کو آزاد قرار دے دیا
- 14 گھنٹے قبل

سکیورٹی خدشات،جڑواں شہر مختلف مقامات سے بند، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرآج کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو دھماکے ، حکومت کی عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل
پہچان پروگرام کے تحت 200 سے زائد خواجہ سراؤں کو ٹول کٹس کی تقسیم
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معادے کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل