جی این این سوشل

جرم

محکمہ انسداد دہشت پنجاب کی بڑی کارروائی،اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہےاور اس کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے، ترجمان سی ڈی اے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ انسداد دہشت پنجاب کی  بڑی کارروائی،اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی اے) پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہےاور اس کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔ 

دنیا

چلی میں 7.3 شدت کا خوفناک زلزلہ

زلزلے کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چلی میں 7.3 شدت کا خوفناک زلزلہ

چلی کے شمالی علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتیں ہل گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔

زلزلے کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

چلی کے دارالحکومت سانتیاگو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، تاہم فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ صبح 8:32 بجے مقامی وقت پر آیا۔ اس کے نتیجے میں متعدد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، جن میں سے کچھ کی شدت 5 سے زیادہ تھی۔

زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچاتاہم کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بہت خوفناک تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔

حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر رہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے دور رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دیکھنے کے لیے خیبر پختونخوا آنے کی دعوت

راج کماری مریم نواز کو  تعصب کی عینک اتار کر خیبر پختونخوا کا دورہ کریں، مشیر اطلاعات کےپی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دیکھنے کے لیے خیبر پختونخوا آنے کی دعوت

 بیرسٹر سیف نے مریم نواز کو پی ٹی آئی کے منصوبے دیکھنے کے لیے خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج کماری مریم نواز کو  تعصب کی عینک اتار کر خیبر پختون خوا کا دورہ کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو وہ تمام منصوبے دکھادیں گے جس کی بنا پر عوام نے تیسری بار پی ٹی آئی کو منتخب کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی سیاسی روایت میں ایک سے زیادہ کسی بھی پارٹی کو موقع نہیں دیا گیا ہے۔ صوبے میں ترقیاتی سفر کی بدولت پنجاب سمیت پورے پاکستان سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہوگیا ہے۔

بیرستر سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب صرف فارم 47 کے سہارے پر چلنے والی جماعت بن چکی ہے۔ مریم نواز اپنے والد کی روش پر چل کر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ عدلیہ سے اپنے من پسند فیصلے لینے کے عادی ہیں۔ آزاد عدلیہ ان کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔ مریم نواز آئین کی ان شقوں کا بھی مطالعہ کریں، جسے ان کے والد اور چچا پامال کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمان میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

جاں بحق غلام عباس اور حسن عباس کا جسد خاکی پرواز پی کے 292 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچادیا گیا، ترجمان پی آئی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمان میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

مسقط میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی میتوں کو پاکستان پہنچا دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسقط سےسید قیصر عباس بخاری کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے226 کے ذریعے کراچی پہنچا دی گئی، اب میت پرواز پی کے 302 کے ذریعے لاہور روانہ کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق غلام عباس اور حسن عباس کا جسد خاکی پرواز پی کے 292 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچادیا گیا جب کہ سلیمان نواز کی میت پرواز پی کے 230 کے ذریعے پہلے ہی لاہور پہنچادی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومتی ہدایت پر مسقط میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کے جسد خاکی پاکستان منتقل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں4 پاکستانی جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll