جی این این سوشل

پاکستان

خاور مانیکا نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی

ایپلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خاور مانیکا نے عدت نکاح کیس میں  عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی۔ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے وکیل زاہد آصف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایپلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی، ایپلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا۔ ایپلٹ کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشنز جج کا سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرنے کا 13 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور دوران عدت نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کا 3 فروری کا فیصلہ بحال اور عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا بحال کی جائے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی 2024 کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردیں تھیں۔

پاکستان

حکومت کا سری لنکامیں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، پاکستانی قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا سری لنکامیں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے، اس دوران سری لنکا میں موجود پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی رہائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے دونوں رہنماؤں کی جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

بعد ازاں ملاقات کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ

وفاق کی طرز پر خیبر پختونخوا کابینہ نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

بجٹ میں گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کیا گیا تھا جنہیں بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے اوپر تک  کے ملازمین کی تنخواہ  میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ پنشن میں بھی مزید 10 فیصد اضافہ کر لیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کے لیے 25 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر کے لیے 20 فیصد جبکہ پنشن 15 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ 

مشیر خزانہ کے مطابق اب وفاق کی طرز پر خیبر پختونخوا کابینہ نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔  تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔تنخواہوں میں اضافے سے صوبے کے خزانے پر 75 سے80 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔  

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ 
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری معطل

صروفیت اور چالان پیش نہ ہونے کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا، شیر افضل مروت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری معطل

راولپنڈی کی عدالت نے شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔

سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ شیرافضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ مصروفیت اور چالان پیش نہ ہونے کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا،آئندہ تاریخ پر بھی عدالت میں پیش ہوں گا۔

عدالت نے کہا کہ فوجداری کیس ہے پیش ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ شیرافضل مروت کی غیرحاضری پر عدالت نے 13 جولائی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ان پر بغیر منظوری تعمیرات کا کیس درج ہے۔

 
 


 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll