بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال مکمل ہوگیا۔

14جون بالی وڈ انڈسٹری کے لیے ایک چونکا دینے والا دن تھا جب ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی کا سورج ہمیشہ کے لیے ڈوب گیا۔ گذشتہ سال 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اور ممبئی پولیس نے تصدیق کی تھی کہ 34 سالہ اداکار نے پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔
بظاہر زندگی سے بھرپور نظر آنے والے اس ’سیلف میڈ‘ اداکار کے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ وہ کئی مہینوں سے ڈپریشن کا شکار تھے۔
اس موقع پر سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر طویل کیپشن درج ہے۔
ریا نے سشانت کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بھی لمحہ ایسا نہیں جب مجھے اس بات کا یقین ہوا ہو کہ تم اب یہاں نہیں ہو۔
اداکارہ نے جذباتی انداز میں لکھا کہ لوگ کہتے ہیں وقت ہر چیز کا مرہم ہوتا ہے لیکن تم ہی میرا وقت اور میرا سب کچھ تھے، تم میرے گارڈین اینجل تھے اور میں جانتی ہوں تم چاند سے ٹیلی اسکوپ کی مدد سے مجھے دیکھ رہے ہو۔
سشانت کو یاد کرتے ہوئے ریا چکرورتی کا کہنا تھا کہ میں روز تمہارا انتظار کرتی ہوں کہ تم آؤ گے اور مجھے پِک کرو گے، میں تمہیں ہر جگہ ڈھونڈتی ہوں، مجھے معلوم ہے تم یہیں کہیں ہو۔
اداکارہ نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تمہارے بغیر کوئی زندگی نہیں، تم زندگی کا مطلب اپنے ساتھ ہی لے گئے۔
کیپشن کے اختتام پر اداکارہ نے کہا کہ میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں سشانت۔
View this post on Instagram
سشانت سنگھ کی اچانک موت نے ان کے اہل خانہ ہی کو نہیں بلکہ ان کے مداحوں کو بھی صدمے سے دوچار کیا تھا اور وہ یہ ماننے کے لیے تیار ہی نہیں تھے کہ سشانت جیسا زندہ دل انسان خودکشی کر سکتا ہے۔
انڈیا میں سوشل میڈیا پر کئی مہینوں تک سشانت سنگھ کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا اور صارفین کی بڑی تعداد بالی وڈ میں اقرباپروری کو انڈین اداکار کے ڈپریشن کی وجہ قرار دیتے رہے۔
فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر بھی تنقید کی زد میں آئے جن پر الزام لگایا گیا کہ وہ صرف مشہور سلیبریٹیز کے بچوں کو ہی اپنی فلموں میں کاسٹ کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سشانت کے فینز نے اپنی توپوں کا رخ عالیہ بھٹ، سونم کپور، کرینہ کپوراور سناکشی سنہا کی جانب بھی موڑا اور ان فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فالوؤرز کی تعداد میں بھی کمی دیکھی گئی۔
اس سارے معاملے میں سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کا تذکرہ بھی ہوا اور سشانت سنگھ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ریا نے انہیں خودکشی پر اکسایا اور انہیں اپنے خاندان کے افراد سے دور کیا۔
ریا چکرورتی نے پہلے تو خاموشی اختیار کیے رکھی مگر بعد میں ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ’انصاف ملے گا اور سچ غالب آئے گا۔‘
سشانت سنگھ کی خودکشی کا معاملہ انڈین سپریم کورٹ پہنچا تو عدالت نے تفتیشی ادارے سی بی آئی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
انڈین اداکار کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی اور ریا چکرورتی اور سشانت کی بزنس مینیجر شروتی مودی کی واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آنے کے بعد ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔
چیٹ ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ ریا چکرورتی مبینہ طور پر غیرقانونی منشیات کا استعمال کر رہی تھیں اور سشانت سنگھ کے لیے بھی ڈرگز کا بندوبست کر رہی تھیں۔
ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ کی موت سے منسلک منشیات کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں ان کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی مزید تحقیقات میں بالی وڈ کے فنکاروں میں منشیات کے کثرت سے استعمال کا بھی انکشاف ہوا اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون سمیت کئی فنکاروں سے پوچھ گچھ کی۔
ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے منسلک منشیات کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
سشانت سنگھ کی موت کے معاملے کی تفتیش کے لیے ایمز کے اس فورینزک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس میں سات ڈاکٹر شامل تھے۔
ایمز نے اپنی میڈیکل رپورٹ سی بی آئی کو جمع کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ ’اداکار کے جسم پر مزاحمت یا جھگڑے کے کوئی نشان نہیں ملے، نہ ہی ان کے جسم میں کس قسم کی منشیات کی موجودگی پائی گئی۔‘
تفتیشی ادارے سی بی آئی نے ابھی تک عدالت میں کیس کے حوالے سے کوئی چارج شیٹ جمع نہیں کرائی ہے۔

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 21 hours ago

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 21 hours ago

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 21 hours ago

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 hours ago

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 20 hours ago

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 17 hours ago

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 15 hours ago

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 21 hours ago

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 18 hours ago

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 20 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 hours ago

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 15 hours ago










.jpg&w=3840&q=75)