جی این این سوشل

دنیا

غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزینوں پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے، میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزینوں پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزینوں پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری جاری ہے ، تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہو ئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے۔ غزہ میں لوگوں کے اجتماع پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک ہی خاندان 2 افراد شہید ہو گئے۔

علاوہ ازیں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ٹاور پر اسرائیل کے حملے میں صحافی کیمرہ مین زخمی ہو گیا ، عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی بربریت سے 38 ہزار 919 فلسطینی شہید اور 89 ہزار 622 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے حزب اللہ کے مسلح گروپ نے شمالی اسرائیل میں جوابی کارروائی کے دوران توپ خانے کو نشانہ بنایا۔

پاکستان

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

وزیر اعظم شہباز شریف نے کل سی سی آئی کا اجلاس طلب کیا تھا، لیکن وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

لاہورـ: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کل سی سی آئی کا اجلاس طلب کیا تھا، لیکن وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو بھی سی سی آئی کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔

کل کے ملتوی ہونے والے اجلاس میں کئی اہم امور پر غور و خوض کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی آئی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں منصوبے کے تحت مایوسی اور انتشار کا زہر پھیلایا جا رہا ہے، سعد رفیق

بہت سے لوگ دانستہ اور غیر دانستہ طور پر اس صورت حال کاحصہ بن رہے ہیں، سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں منصوبے کے تحت مایوسی اور انتشار کا زہر پھیلایا جا رہا ہے، سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور  سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ سوچےسمجھےمنصوبے کےتحت مایوسی، جھوٹ، تشدد، کنفیوژن اور انتشار کا زہر پھیلایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ بہت سے لوگ دانستہ اور غیر دانستہ طور پر اس صورت حال کاحصہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی پامالی، زرد جمہوریت، معاشی بدحالی اور غربت جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توڑنا آسان جب کہ جوڑنا بہت مشکل کام ہے، ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے اور دامن تار تار کرنے سے فرصت ملے تو سوچیے کہ ہم اجتماعی خود کشی پر کیوں تُلے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلادیشی سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمتوں میں کوٹے سے متعلق بڑا فیصلہ

اعلیٰ عدلیہ نے پر بھرتیوں سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلادیشی سپریم کورٹ کا  سرکاری ملازمتوں میں کوٹے  سے متعلق بڑا فیصلہ

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر بھرتی سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا جس کو گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نےسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔ 

دوسری جانب بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور  پرتشدد مظاہروں کو روکنےکے لیے لگائےگئےکرفیو میں آج دوپہر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔

پرتشدد مظاہروں میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہلاک افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 150 پولیس اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔ حکومت کی ہدایت پر انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوورسیز کال سروسز جمعرات سے معطل ہے جبکہ تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹا دیے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ کا احتجاج جاری ہے اورکوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی پولیس اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں، 10 فیصد خواتین اور 10فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll