جی این این سوشل

جرم

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کا شکار، مقدمہ درج، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

ڈرامہ نگاراورمعروف رائٹرخلیل الرحمان قمرکوآمنہ عروج نامی خاتون نے ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دیکراپنے گھربلایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کا شکار، مقدمہ درج، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ ڈرامہ نگار نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون سمیت 4 ملزمان کو دھرلیا ہے۔

معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر بھی ہنی ٹریپ ہوگئے، آمنہ عروج نامی خاتون نےخلیل الرحمان کوگھربلا کرساتھیوں کےہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اورلوٹ لیا، آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے خاتون سمیت چارملزم گرفتارکر کےواقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

ڈرامہ نگاراورمعروف رائٹرخلیل الرحمان قمرکوآمنہ عروج نامی خاتون نے ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دیکراپنے گھربلایا۔خلیل الرحمان کمرے میں بیٹھے ہی تھے کہ 7 سے 8 مسلح افراد داخل ہوئے۔ خلیل الرحمان کی آنکھوں پرپٹی باندھی اورتشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے خلیل الرحمان کوگاڑی میں بٹھایا اورایک کروڑ روپےکا مطالبہ کیا۔ گن پوائنٹ پران سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزاربھی نکلوالیے۔ نقدی، پرس، موبائل اور قیمتی گھڑی بھی چھین لی۔

ایف آئی آرکےمطابق خلیل الرحمان کوکہا گیا تمھیں مارنےکا حکم ہے۔ کلمہ پڑھ لو اورایک فائرپاؤں کےقریب مارا گیا۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ہنی ٹریپ کرنےوالی خاتون سمیت چار ملزمان کو پکڑ لیا جبکہ استعمال کی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید چھان بین کی جارہی ہے۔

پاکستان

فارغ بیٹھے گورنر توجہ حاصل کرنے کے لیے ہمارے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں ، بیرسٹر سیف

صوبے میں لاقانونیت اس وقت عروج پر تھی جب وفاق اور یہاں آپ کی پارٹی کی حکومت تھی، مشیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فارغ بیٹھے گورنر  توجہ حاصل کرنے کے لیے ہمارے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں ، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات  خیبر پختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ فارغ بیٹھا گورنر میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں۔  

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بیرسٹر سیف کا گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے میں لاقانونیت اس وقت عروج پر تھی جب وفاق اور یہاں آپ کی پارٹی کی حکومت تھی، آپ کے دور حکومت میں پشاور ٹو ڈی آئی خان سفر کرنا ممکن نہیں تھا۔

میشر اطلاعات نے مزید کہا کہ فارغ گورنر وہ دن بھول گئے جب وہ خود ڈی آئی خان سے پشاور کا سفربراستہ اسلام آباد کرتے تھے، فارغ گورنر عہدہ سنبھالنے کے بعد خیبر پختونخوا میں انوکھے بن بلائے مہمان بن چکے ہیں، گورنر بغیر دعوت تقریبات میں شرکت کرنے سے پہلے اپنا نا صحیح عہدے کا لحاظ تو رکھیں۔ 

انہوں نے مزید کہا گورنر 12 سال تک مسلسل مسترد اور بے روزگار بیٹھنے کے بعد اب مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں والا جن بن چکے ہیں، فارغ بیٹھے گورنر کے پاس کرنے کو کام نہیں اس لیے الٹے سیدھے بیانات سے کام ڈھونڈ رہے ہیں، گورنر 3بار علی امین گنڈاپور سمیت تینوں بھائیوں سے شکست خوردہ شخص ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جعلی سرکار نے فیصل کریم کنڈی کو صرف اور صرف خیبر پختونخوا میں ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کے لئے گورنر کا عہدہ دیا ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور انکے فضول باتوں پر کان نہیں دھرتے ہیں۔    

واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی حکومت کی 10 سالہ کارکردگی پر مناظرے کا چیلنج دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف کل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمے داری سونپی ہے جس کے بعد وہ کل یہ ریفرنس دائر کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا اور اپنے مطالبے میں حق میں پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی نشان بلا چھیننے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے، عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے کو جواز بنایا جائے گا۔

اس ریفرنس میں اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں تبدیلی کو بھی جواز بنایا جائے گا جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلےکے کچھ نکات بھی شامل کیے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں منصوبے کے تحت مایوسی اور انتشار کا زہر پھیلایا جا رہا ہے، سعد رفیق

بہت سے لوگ دانستہ اور غیر دانستہ طور پر اس صورت حال کاحصہ بن رہے ہیں، سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں منصوبے کے تحت مایوسی اور انتشار کا زہر پھیلایا جا رہا ہے، سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور  سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ سوچےسمجھےمنصوبے کےتحت مایوسی، جھوٹ، تشدد، کنفیوژن اور انتشار کا زہر پھیلایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ بہت سے لوگ دانستہ اور غیر دانستہ طور پر اس صورت حال کاحصہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی پامالی، زرد جمہوریت، معاشی بدحالی اور غربت جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توڑنا آسان جب کہ جوڑنا بہت مشکل کام ہے، ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے اور دامن تار تار کرنے سے فرصت ملے تو سوچیے کہ ہم اجتماعی خود کشی پر کیوں تُلے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll