جی این این سوشل

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 79 ہزار کی سطح پر واپس

بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 917 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 79 ہزار کی سطح پر واپس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 79 ہزار کی سطح پر واپس

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دو روز کی شدید مندی کے بعد آج زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 917 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق آج کے ایس ای-100 انڈیکس 917 پوائنٹس یا 1.17 فیصد بڑھ کر 79 ہزار 456 پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس 344 پوائنٹس بڑھ کر 79 ہزار 340 پر چلا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1578 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 78 ہزار 538 پر بند ہوا تھا، جو 28 مئی 2024 کے بعد کی سب سے کم سطح تھی۔

آج کی تیزی میں حبیب بینک، اور یونی لیور پاکستان شامل ہیں، ان کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب4.97 فیصد، اور 4.95 فیصد اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کی تیزی کی وجہ گزشتہ روز کی شدید کمی کے بعد منافع خوری اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں مثبت رجحان ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں یہ مثبت رجحان برقرار رہے گا۔

آج کے کاروبار میں 444 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آیا۔ ان میں سے 194 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 234 کی قیمتوں میں کمی، اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مجموعی طور پر 47 کروڑ 47 لاکھ شیئرز 25 ارب 23 کروڑ روپے میں ٹریڈ ہوئے۔ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 10 ہزار 834 ارب روپے سے بڑھ کر 10 ہزار 881 ارب روپے ہو گئی۔

تجارت

عمان کا پاکستان سے سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

اومان کے وفد نے پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت اور نجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمان کا پاکستان سے سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

اومان کی تجارت و صنعت اور فروغ سرمایہ کاری کی وزارت کا ایک نمائندہ وفد پاکستان کے دورے پر آیا۔

اومان کی فروغ سرمایہ کاری اور تجارت و صنعت کی وزارت کے انڈر سیکرٹری ابتسام الفروجی کی سربراہی میں اس وفد میں مختلف سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندہ ارکان بھی شامل تھے۔

خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کار کونسل کی تفصیلی بریفنگ میں اومانی وفد کے ارکان کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ملک میں سرمایہ کاری کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

وفد نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور تاجر برادری کی سطح پر ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اومان کے وفد نے پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت اور نجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔

وفد نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کار کونسل کی کوششوں پر مکمل اعتماد ظاہر کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اطلاعات کا اسلام آباد میں ڈیجیٹل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی ٹی وی چینل کے اشتہارات روکے نہیں گئے اور تمام ٹی وی چینل اپنی ریٹننگ کی بنیاد پر اشتہارات لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اطلاعات کا اسلام آباد میں ڈیجیٹل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاک چین سنٹر اسلام آباد میں ڈیجیٹل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے اخباری صنعت کو مزید سہولتیں دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی ٹی وی چینل کے اشتہارات روکے نہیں گئے اور تمام ٹی وی چینل اپنی ریٹننگ کی بنیاد پر اشتہارات لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنل پبلی سٹی ونگ نہ صرف غیر ملکی جریدوں کے معاملات نمٹاتا ہے بلکہ وہ عالمی برادری میں پاکستان کا اعتدال پسندانہ تشخص اجاگر کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پیچھے رہ گئے

دوسری جانب ٹیسٹ باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی، بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بابر اعظم آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پیچھے رہ گئے

ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں، انگلش بلے باز ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران جو روٹ نے کیریئر کی 32ویں سنچری سکور کی تھی، جو روٹ اگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی، بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں ، آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll