ٹرام سروس لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور ہال روڈ کے علاقوں میں چلائی جائے گی


لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو بڑھانا اور شہریوں کو ایک جدید اور آرام دہ ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ٹرام سروس لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور ہال روڈ کے علاقوں میں چلائی جائے گی۔ ٹرام کل 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس کے راستے پر ہر ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک سٹاپ موجود ہوگا۔
یہ منصوبہ چین اور فن لینڈ کی طرز پر بنایا جائے گا۔ ٹرام سروس نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے میں مدد کرے گی بلکہ شہریوں کو ایک سستا اور آسان ٹرانسپورٹ سسٹم بھی فراہم کرے گی۔
ٹرام سروس کے لیے ایم ایم عالم روڈ کو تبدیل کیا جائے گا اور سڑک پر ٹائلیں بھی استعمال کی جائیں گی۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل





