Advertisement
علاقائی

کراچی: ہاکس بے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد ڈوب کر ہلاک

خاندان کے ارکان سمندر میں نہا رہے تھے جب اچانک تیز لہروں نے انہیں بہا لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 23 2024، 7:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی: ہاکس بے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد ڈوب کر ہلاک

کراچی: کراچی کے مقبول تفریحی مقام ہاکس بے میں ایک خاندان کے 6 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے 4 افراد کو بچا لیا، لیکن 2 افراد کی لاشیں نکالی جا سکیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج شام کو پیش آیا جب لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان ہاکس بے میں پکنک منانے آیا تھا۔ خاندان کے ارکان سمندر میں نہا رہے تھے جب اچانک تیز لہروں نے انہیں بہا لیا۔

مقامی افراد نے اس واقعے کی اطلاع ریسکیو اہلکاروں کو دی، جنہوں نے فوری طور پر آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے 4 افراد کو بچا لیا، لیکن 2 افراد کی جاں کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ڈوبنے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

Advertisement