جی این این سوشل

علاقائی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کو اہم ہدایات جاری

محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افسران اور عملہ نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی کی  کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کو اہم ہدایات جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے )کو ہدایت کی ہے کہ وہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر دارالحکومت کے نشیبی علاقوں میں وقفے وقفے سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائے۔

وزیر داخلہ نے سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ خود نکاسی کے کام کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاسز اور دیگر مقامات پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افسران اور عملہ نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں۔

وزیر داخلہ نے دارالحکومت میں گلیوں، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی باقاعدہ نگرانی کی ہدایات دیں۔

کھیل

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا

شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا جبکہ آل راؤنڈر مبصر خان کو دھانی کی جگہ وائٹ بال سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر خرم شہزاد 2 ون ڈے میچوں میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہو گا۔

پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا،پاکستان شاہینز ڈارون میں 2 ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں حصہ بھی لے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

عدالت کا عظمیٰ بخاری کو مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سے رجوع کا حکم

فلک جاوید نامی خاتون نے درخواست گزار کی ٹوئٹر پر جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، درخواست میں موقف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا عظمیٰ بخاری کو مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سے رجوع کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں ایف آئی اے، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ فلک جاوید نامی خاتون نے درخواست گزار کی ٹوئٹر پر جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے، عدالت ایف آئی اے کو مبینہ ویڈیو کی فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔

دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام ثبوت ایف آئی اے کو دیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے پٹیشن کے ساتھ عظمیٰ بخاری کی تصاویر سوشل میڈیا سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا اور درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کی ہدایت بھی کر دی۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس میں کہا کہ آپ قانون کے مطابق ایف آئی اے میں کمپلینٹ فائل کریں، جس پر عظمیٰ بخاری کے وکیل نے کہا کہ فلک جاوید ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ آپ ای سی ایل سے متعلق بھی درخواست متعلقہ اتھارٹی کو دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا 41 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

‏الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا 41 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 41  آزاد  ارکان قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔‏الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ ‏41  آزاد ارکان  نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرادی ہیں، ‏دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرےگی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا ہےکہ  ‏الیکشن کمیشن  ریکارڈ  میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹرکچر نہیں ہے، تحریک انصاف  کے بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی میں آزادارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرےگا؟

لیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ  ‏بیرسٹرگوہر علی الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں ہیں، سپریم کورٹ اس معاملے پر  رہنمائی کرے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر  عمل درآمد شروع کردیا ہے اور کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے 39 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن ویب سائیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll