جی این این سوشل

جرم

کراچی: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک
کراچی: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک

 کراچی: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک
کراچی: سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے خفیہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک اہم رہنما کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پرسی ٹی ڈیکے عملے نے کراچی کے علاقے شمالی بائی پاس میں ایک مشتبہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ جیسے ہی وہ جائے وقوعہ پر پہنچے، دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کے تبادلے میں ایک دہشت گرد زخمی ہو گیا۔ زخمی دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا اور طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ٹی ٹی پی کا ایک اہم رہنما تھا اور اس پر کراچی پولیس آفس پر فروری میں ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام تھا۔

یاد رہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملے میں تین ٹی ٹی پیدہشت گردوں نے عمارت پر دھاوا بولا اور پانچ افراد کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک سینئر پولیس افسر بھی شامل تھا۔ دہشت گردوں کو آخر کار سکیورٹی فورسز نے مار ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگرد فاروق کراچی پولیس آفس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ 

علاقائی

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پابندی کا اطلاق جمعے 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت صوبے میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی ہو گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق جمعے 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

پابندی کا اطلاق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے ک پاکستان تحریک انصاف نے 26 جولائی بروز جمعہ کو ملک بھر میں پر امن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

عدالت کا عظمیٰ بخاری کو مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سے رجوع کا حکم

فلک جاوید نامی خاتون نے درخواست گزار کی ٹوئٹر پر جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، درخواست میں موقف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا عظمیٰ بخاری کو مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سے رجوع کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں ایف آئی اے، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ فلک جاوید نامی خاتون نے درخواست گزار کی ٹوئٹر پر جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے، عدالت ایف آئی اے کو مبینہ ویڈیو کی فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔

دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام ثبوت ایف آئی اے کو دیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے پٹیشن کے ساتھ عظمیٰ بخاری کی تصاویر سوشل میڈیا سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا اور درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کی ہدایت بھی کر دی۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس میں کہا کہ آپ قانون کے مطابق ایف آئی اے میں کمپلینٹ فائل کریں، جس پر عظمیٰ بخاری کے وکیل نے کہا کہ فلک جاوید ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ آپ ای سی ایل سے متعلق بھی درخواست متعلقہ اتھارٹی کو دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شاہ محمود قریشی و دیگر ملزموں کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم نامہ جاری

پراسیکیوشن  کا کیس مضبوط نہیں، ثبوت ریکارڈ بھی کئے تو ملزموں کو سزا نہیں دی جا سکتی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ محمود قریشی و دیگر ملزموں کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم نامہ جاری

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی و دیگر ملزموں کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ  نے درخواست بریت منظور ہونے کا حکم نامہ جاری کیا،حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر پینل کوڈ سیکشن 109 تب نافذ ہوتا ہے جب کسی سے کوئی جرم سرزد ہوا ہو، کسی ملزم کے جرم میں بغیرکسی شرکت کے پینل کوڈ سیکشن 109کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق شاہ محمود قریشی کی حد تک پینل کوڈسیکشن 109ثابت نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی ودیگر ملزموں پر 16ایم پی او، 144کی دفعات بھی لگی ہیں،پراسیکیوشن  کا کیس مضبوط نہیں، ثبوت ریکارڈ بھی کئے تو ملزموں کو سزا نہیں دی جا سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll