آئی ایم ایف سے ہمارا سٹاف لیول معاہدہ بہت کاوشوں کے بعد ہوا، وفاقی کابینہ میں اظہار خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی اتحادی حکومت اجتماعی کاوشوں کے ساتھ ملک کو درپیش شدید چیلنجز سے نمٹ رہی ہے، آئی ایم ایف سے ہمارا سٹاف لیول معاہدہ بہت کاوشوں کے بعد ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں انسانیت سوز ظلم ڈھایا جا رہا ہے ، فلسطینی بہن ، بھائی اور بچے شہید کر دیئے گئے ، اس کے علاوہ اتنے دلخراش اور ہیبت ناک ظلم کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے بھی فلسطین میں ہونے والے مظالم کو بدترین قرار دیا،جب کہ پاکستانی حکومت نے آستانہ میں ایس سی او کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کے معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے بعض سفارتخانوں پر حملے کیے گئے، جس پر متعلقہ سفیروں کو بلاکر ڈی مارش کرنا چاہیے، سفارتخانوں کی حفاظت یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، جس پر دفترخارجہ اور نائب وزیراعظم نے فوری طور پر ایکشن لیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی کاوشوں سے ویزا رجیم میں مثبت تبدیلی لیکرآئے ہیں، جن ممالک سے ویزا فیس نہیں لی جاتی ان کی تعداد 126ہوگئی ہے، ان 126 ممالک سے آنے والے سیاحوں،تاجروں اور دیگر سفر کرنے والوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایز آف بزنس کے تحت یہ مراعات دینی چاہئیں، ویزا پالیسی سے متعلق کابینہ منظوری دے گی، ویزا پالیسی میں نرمی کے فیصلے سے پاکستان باہر سے آنے والوں کے لیے پرکشش مقام بن گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ باہر سے آنے والوں کے لیے 24گھنٹے کے اندر ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی، ویزا پالیسی سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا، ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، جب کہ اس اقدام سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اتحادی حکومت اجتماعی کاوشوں کے ساتھ ملک کو درپیش شدید چیلنجز سے نمٹ رہی ہے، آئی ایم ایف سے ہمارا سٹاف لیول معاہدہ بہت کاوشوں کے بعد ہوا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالنا، آج بھی غریب آدمی مہنگائی سے پریشان ہے، ہم نے اپنے پی ایس ڈی پی کو 50 لاکھ روپے کم کرکے 3 ماہ کے لیے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دیا لیکن یہ کافی نہیں ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی واقعات میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہمارے قوم کے عظیم سپوت جو سول آرم فورسز، فوج اور پولیس میں جوان شہید ہوئے، یہ پاکستان کے خلاف منظم سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ لہر قابل افسوس ہے، اس میں کچھ ہمسایہ ممالک کا کردار ہے، ان کو برادرانہ طور پر سمجھایا ہے، پچھلے دور میں خواجہ آصف وہاں گئے تھے اور ابھی بھی ان رابطے ہورہے ہیں لیکن یہ کس طرح ممکن ہے کہ ہم نے 40 سال تک ان کے لاکھوں بہن بھائیوں کو اپنے ملک میں مہمان رکھا لیکن کبھی یہ شکوہ نہیں کیا کہ ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور آپ کو بوجھ سمجھتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے اچھائی کے بدلے ہمیں یہ بدلہ دیا جائے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) وہاں سے پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بناکر امن کو غارت کردے، تجارت کو تباہ کردے، یہ ناقابل برداشت ہے، پاکستان اپنے شہریوں کو حفاظت دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے، مگر ہم چاہتے ہیں کہ معاملہ بات چیت اور امن سے طے ہوجائے کیوں کہ خطے میں امن ہوگا تو ترقی ہوگی۔
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 6 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل
