جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب حکومت کا سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا  سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی پراسیکیوٹر جنرل کے توسط دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فہرست میں موجود ملزمان کو نوٹس جاری کئے جائیں اور ان کی ضمانت مسترد کی جائے۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی فہرست میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید احمد سمیت 57 ملزمان کے نام شامل ہیں ۔ ان ملزمان کی ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے منظور کی۔

پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تو عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا تھا۔

علاقائی

 عوام کے لیے سولر منصوبہ، بجلی کے بل آدھے ہوں گے: مریم نواز

حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کو اپڈیٹ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 عوام کے لیے سولر منصوبہ، بجلی کے بل آدھے ہوں گے: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں عوام کے لیے سولر توانائی کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جس سے بجلی کے بل آدھے ہو جائیں گے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کو اپڈیٹ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنا گھر اسکیم کے تحت بھی ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے تاکہ حقدار افراد تک فوائد پہنچائے جا سکیں۔

وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ موجودہ دور میں فیصلے لینے کے لیے درست اور مستند ڈیٹا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ ڈیٹا کی بنیاد پر ضرورت مند افراد تک ریلیف پہنچایا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ بجلی کے بلوں کا بوجھ عوام پر بہت زیادہ ہے اور اسے کم کرنے کے لیے سولر توانائی کے منصوبے ایک بہترین حل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 45 لاکھ صارفین 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں اور انہیں اس منصوبے سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا کے پاس پہلے سے ہی بجلی صارفین کا ڈیٹا موجود تھا جس کی وجہ سے اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

 نئے ترمیمی آرڈیننس میں بدنیتی پر مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا 5 سے گھٹا کر 2 سال کردی گئی، پی ڈی ایم نیب قوانین میں میں 3 بار ترامیم کر چکی ہے، درخواست میں موقف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہر ملک ناجی اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست شہری ملک ناجی اللہ کے وکیل اظہر صدیق نے جمع کروائی۔درخواست میں سیکرٹری کابینہ، صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نئے ترمیمی آرڈیننس میں ریمانڈ کا دورانیہ 14 سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا، نئے ترمیمی آرڈیننس میں بدنیتی پر مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا 5 سے گھٹا کر 2 سال کردی گئی، پی ڈی ایم نیب قوانین میں میں 3 بار ترامیم کر چکی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق اب یہ نیا ترمیمی آرڈیننس آگیا ہے جسے پارلیمنٹ میں بھی پیش نہیں کیا گیا، 14 دن سے زائد ریمانڈ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بدنیتی پر مبنی جھوٹا مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا صرف 2 سال کیوں؟۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ریفرنسز کے ملزمان 14، 14 سال سزائیں بھگتتے ہیں، یہ ایک ظالمانہ قانون ہے، ترمیمی آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لینا چاہیے، چیف جسٹس پاکستان نے قرار دیا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعے ایک شخص کی رائے پوری قوم پر مسلط کردی جاتی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ چیف جسٹس پاکستان نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا یہ جمہوریت کے خلاف نہیں؟ چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا کہ کیا یہ ضروری نہیں ہونا چاہیے کہ صدر آرڈیننس جاری کرتے ہوئے وضاحت بھی دے، یہ آرڈیننس بھی پارلیمنٹ لے جائے بغیر پاس کیا گیا، یہ قانون کی منشا کے خلاف ہے۔

شہری نے عدالت سے استدعا کی کہ قومی احتساب آرڈیننس 2024 کو آئین کی شقوں کے برخلاف قرار دیا جائے اور قومی احتساب آرڈیننس 2024 کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کو سیاسی اور انتقامی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید اپیل کی کہ فریقین کو معلومات تک رسائی کے حق کے تحت مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ 27 مئی کو قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی منظوری سے 2 آرڈیننس جاری کردیے گئے تھے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے 2 اہم ترامیم کی گئی ہیں جس کے تحت نیب کے ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کردی گئی ہے۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق مقدمے میں بدنیتی ثابت ہونے پر نیب افسران کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا

شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا جبکہ آل راؤنڈر مبصر خان کو دھانی کی جگہ وائٹ بال سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر خرم شہزاد 2 ون ڈے میچوں میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہو گا۔

پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا،پاکستان شاہینز ڈارون میں 2 ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں حصہ بھی لے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll