جی این این سوشل

تجارت

عمان کا پاکستان سے سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

اومان کے وفد نے پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت اور نجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمان کا پاکستان سے سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اومان کی تجارت و صنعت اور فروغ سرمایہ کاری کی وزارت کا ایک نمائندہ وفد پاکستان کے دورے پر آیا۔

اومان کی فروغ سرمایہ کاری اور تجارت و صنعت کی وزارت کے انڈر سیکرٹری ابتسام الفروجی کی سربراہی میں اس وفد میں مختلف سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندہ ارکان بھی شامل تھے۔

خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کار کونسل کی تفصیلی بریفنگ میں اومانی وفد کے ارکان کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور ملک میں سرمایہ کاری کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

وفد نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور تاجر برادری کی سطح پر ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اومان کے وفد نے پاکستان کے ایوان صنعت و تجارت اور نجی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔

وفد نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کار کونسل کی کوششوں پر مکمل اعتماد ظاہر کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

پاکستان

الیکشن کمیشن نے 39 اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کر لیا، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمشین نے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے 39 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے 39 اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کر لیا، نوٹیفکیشن جاری

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے عملدرآمد شروع کردیا اور کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے 39 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

نوٹیفکیشن میں محبوب شاہ، جنید اکبر، علی خان جدون، اسد قیصر، شہرام خان، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمود خان، ارباب امیر ایوب کو پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ شاندانہ گلزار، شیر علی ارباب، آصف خان، سید شاہ احد علی شاہ، شاہد خان، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت، اسامہ احمد، شفقت عباس، علی افضل ساہی، رائے حیدر علی خان اور نثار احمد کو بھی پی ٹی آئی کا کامیاب امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق رانا عاطف، چنگیز احمد خان، محمد علی سرفراز، خرم شہزاد ورک،  لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز خان، عامر ڈوگر،  زین قریشی، رانا محمد فراز نون، ممتاز مصطفیٰ، شبیر علی قریشی، عنبر مجید، اویس حیدر اور زرتاج گل بھی پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار قرار دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو تہران کا دورہ کریں گے

کانگریسی پینل میں امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے حالیہ بیان کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ کسی کی قیمت پر تعلقات پر یقین نہیں رکھتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو تہران کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف تہران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود  کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے منگل کو تہران کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلو چ نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

کانگریسی پینل میں امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے حالیہ بیان کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ کسی کی قیمت پر تعلقات پر یقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امریکہ اور چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

وزیر اعلی ٰ پنجاب کا صوبے میں طبی سہولیات مزید بہتر بنانے کا عزم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات پربھی  زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی ٰ پنجاب کا صوبے میں طبی سہولیات مزید بہتر بنانے کا عزم


پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج لاہور میں چائلڈ لائف فائونڈیشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے زندگیوں کے تحفظ اور صحت کی خدمات کی بہتری کے لئے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات پربھی  زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll