جی این این سوشل

پاکستان

 وفاقی وزیرقانون نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا

سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیرکرے گا، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 وفاقی وزیرقانون نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا
 وفاقی وزیرقانون نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیرکرے گا، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ ن پرنفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیں۔

واضح رہے چند روز سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی باتیں زیر گردش ہیں۔

پاکستان

عظمیٰ بخاری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کریں گے، شزہ فاطمہ

 ڈی فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عظمیٰ بخاری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کریں گے، شزہ فاطمہ

 وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کریں گے۔

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مسلم لیگی خواتین رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی جعلی تصاویر لگا کر ویڈیو وائرل کی گئی، عظمیٰ بخاری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کریں گے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، جنہوں نے جعلی تصاویر اور ویڈیو لگا کر عظمیٰ بخاری کی تذلیل کی ، جعلی ویڈیو وائرل کرنے والوں کو بھی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، منفی پروپیگنڈا کرنے والے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا ۔

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا ڈی فیک ویڈیو بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا ، ایک سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا اورسیاسی تربیت اس میں شامل ہے ، سیاسی رہنما قوموں کی تربیت کرتے ہیں ، عظمیٰ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

وزیر مملکت آئی ٹی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو منہ میں آئے کہہ دیا جائے اس کی اجازت بھی نہیں دیں گے ،ایک سیاسی جماعت اسلام کا نام لے کر مذموم مقاصد پر عمل پیرا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی احتجاج کی کال، پنڈی سے اسلام آباد جانیوالے راستے بلاک

پولیس نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی  کے لیے 60 سے زائد مقامات پر چھاپے مار کر 110 افراد کو حراست میں لے لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی  کی احتجاج کی کال، پنڈی سے اسلام آباد جانیوالے راستے بلاک

جماعت اسلامی کے دھرنے اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ کا بتانا ہےکہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں بھی میٹروبس سروس بند کردی گئی ہے جو آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی۔فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی جانے والے راستہ کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور مری روڈ پر چاندنی چوک اور سکستھ روڈ پر کنٹینر رکھ دیے گئے  ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا ضرور ہوگا اور قافلے اسلام آباد کی طرف رواں ہیں۔امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان اور نائب امیر لیاقت بلوچ اسلام آباد موجود ہیں، لیاقت بلوچ کے گھر چھاپے میں دو ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

جماعت اسلامی نے لاہور، گجرات، وہاڑی، سرگودھا، حافظ آباد اور فیصل آباد سے متعدد کارکنان کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری طرف لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی  کے لیے 60 سے زائد مقامات پر چھاپے مار کر 110 افراد کو حراست میں لے لیا۔حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے ہے۔ پی ٹی آئی کے یاسر گیلانی اورحافظ ذیشان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ساندہ ، گلشن راوی سے پکوان سینٹر ، کیٹرنگ سروس اور ساؤنڈ سسٹم سینٹر پر چھاپے مارے گئے۔ ساندہ ، گلشن راوی سے پی ٹی آئی کے 11 کارکنوں کو پکڑا گیا۔ جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو بھی مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی  نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے،امریکی پرچم بھی نذرِآتش

پولیس تشدد سے کئی مظاہرین زخمی جبکہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف  مظاہرے،امریکی پرچم بھی نذرِآتش

امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے وقت واشنگٹن میں کام کرنے والے مظاہرین نے امریکی پرچم کو آگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بدھ کے روز امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوگئی اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس تشدد سے کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے جب کہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ مظاہرین نے امریکی پرچم بھی نذر آتش کردیا جب کہ نیتن یاہو کے پتلے کو بھی آگ لگادی گئی۔

امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹس کی اگلے صدارتی انتخاب کے لیے ممکنہ امیدوار کملا ہیرس نے بدھ کو واشنگٹن میں امریکی پرچم جلانے کی مذمت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll