صحت
مریم نوا ز کا ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار
وزیراعلی نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ مفت تشخیص کی سہولیات بھی دستیاب ہیں
پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہیپاٹائٹس کے خلاف جدوجہد میں عوامی آگاہی اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
آج ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار کیا۔
انہوں نے زوردیا کہ آلودگی سے پاک ماحول اور پینے کے صاف پانی سے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ مفت تشخیص کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔
دنیا
بھارت: مبینہ چوری کے الزام پرنوجوان کو برہنہ کر کے ڈانس کروانے کی ویڈیو وائرل
پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے
راجستھان : بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں ایک دلت برادری سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ لڑکے کو مبینہ چوری کے الزام میں برہنہ کرکے زبردستی ڈانس کروایا گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا جہاں لڑکے کو تار چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس کے بعد کچھ افراد نے مل کر لڑکے کو برہنہ کرکے اس کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلادی۔
پولیس نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی گئی اور متاثرہ لڑکے کے گھر جا کر اس کے والدین سے رابطہ کیا گیا۔ لڑکے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا ایک کامیڈی شو میں گیا تھا جہاں اس کے ساتھ یہ ظالمانہ سلوک کیا گیا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
پاکستان
جعلی حکومت بدنام زمانہ آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کررہی ہے، بیرسٹر سیف
آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بدنام زمانہ آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، جعلی حکومت آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کر رہی ہے، یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو زرداری بھی ترامیم میں پیش پیش ہے ترامیم کیلئے جعلی اتحادی حکومت ٹولیوں کی شکل میں گھوم پھر رہی ہے، بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے، جعلی مینڈیٹ والے آئینی ترامیم کے ذریعے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، آزادی سلب نہیں کرنے دیں گے۔ سپریم کورٹ نے جعلی حکومت سے ملی ہوئی الیکشن کمیشن کے منہ پر بھی طمانچہ رسید کیا، الیکشن کمیشن نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
کھیل
پاکستانی کرکٹ امپائر سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل
سلیمہ امتیاز آئی سی سی پینل میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹ امپائر سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد ہوگئیں۔
سلیمہ امتیاز آئی سی سی پینل میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔ سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سلیمہ امتیاز کا کہنا تھا کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ مواقع فراہم کرنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکرگزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے اس نامزدگی سے دیگر خواتین کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
جرم 11 گھنٹے پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ دے کر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
جرم ایک دن پہلے
کچلاک :پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2اہلکار شہید
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
-
دنیا 2 دن پہلے
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید