جی این این سوشل

پاکستان

 سوشل میڈیا اتنا بے لگام ہوچکا کہ جس کا جو جی چاہتا ہے کہہ دیتا ہے، سرفراز بگٹی

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ  آج سبی کے لانس نائیک فائرنگ سے شہید ہوگئے، جبکہ ایک افسر زخمی ہوا، بتایا جائے سیکیورٹی فورسز کس کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 سوشل میڈیا اتنا بے لگام ہوچکا کہ جس کا جو جی چاہتا ہے کہہ دیتا ہے، سرفراز بگٹی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت جنگ کی جارہی ہے، پرتشدد ہجوم کی جانب سے اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے۔ 

تفصیلات  کے مطابق وزیراعلیٰ   سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  اگست میں گوادر میں بہت بڑا وفد آرہا ہے، جبکہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ بھی شروع ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد یہ تھا کہ علاقے کو بند کرکےسی پیک کو روک دیں،ماہ رنگ بلوچ سے معاہدہ ہوا تھا کہ جلسے یا دھرنے کی اجازت لی جائے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ  اپوزیشن تیل چھڑکنے کے بجائے آئے، انہیں مذاکرات کا اختیار دیتا ہوں، جو لوگ پرتشدد ہیں کیا ہم انہیں ہار پہنائیں گے، کیا جتھوں کو اجازت دیدی  جائے کہ وہ آکر اسمبلی چلائیں،پرتشدد ہجوم کی جانب سے اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں ریاست کی خاطر اپنا سیاسی سرمایہ ضائع کرنے کے لیے تیار ہوں، بلوچستان کے لوگ سمجھ چکے ہیں کہ ان کی ترقی پاکستان کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ  آج سبی کے لانس نائیک فائرنگ سے شہید ہوگئے، جبکہ ایک افسر زخمی ہوا، بتایا جائے سیکیورٹی فورسز کس کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، جتھوں کی جانب سے تشدد کرکے لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے، اس پر اسمبلی کب جذباتی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سوشل میڈیا اتنا بے لگام ہوچکا کہ جس کا جو جی چاہتا ہے کہہ دیتا ہے، عالمی سازشیں ہورہی ہیں، پاکستان کو توڑنے والوں کو جانتے ہیں، ہمیں ریاست اور نوجوانوں کے درمیان خلا کو گڈگورننس سے پُر کرنا ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اب مزید تشدد کا متحمل نہیں ہوسکتا،ہم آج بھی مذاکرات کیلئے  تیار ہیں، لیکن حکومتی رٹ قائم کرنے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔  

دنیا

کملا ہیرس کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی: اے بی سی، اپسوس سروے

چند دن قبل(صدر جو بائیڈن کی ان کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کے بعد) ان کی عوامی پسندیدگی کی شرح 35 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کملا ہیرس کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی:  اے بی سی، اپسوس سروے

نیویارک (اے پی پی): امریکی اداروں اے بی سی اور اپسوس کے سروے پول کے مطابق ملک کی نائب صدر اور آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار کملا دیوی ہیرس کی عوامی سطح پر پسندیدگی کی شرح بڑھ کر 43 فیصد ہوگئی ہے، چند دن قبل(صدر جو بائیڈن کی ان کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کے بعد) ان کی عوامی پسندیدگی کی شرح 35 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق کملا ہیرس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے بالخصوص جب سے صدر جو بائیڈن نے اپنی دستبرداری اور ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کی اس کے بعد ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

20 جولائی کو صدر جو بائیڈ ن کی طرف سے صدارتی انتخاب نہ لڑنے کے اعلان کے بعد سابق صدر باراک اوباما سمیت زیادہ تر بڑے ڈیموکریٹس نے کملا ہیریس کی حمایت کی ۔سروے کے مطابق 48 فیصد امریکیوں کملا ہیرس کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے جبکہ ،39 فیصد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ریپبلکن امیدوار بننے کی حمایت کی ۔88 فیصد ڈیموکریٹ اور 70 فیصد سیاہ فام امریکی کملا ہیرس کےصدارتی امیدوار بننے پر خوش ہوں گے ۔ حالیہ سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی پسندیدگی 40 فیصد سے کم ہوکر 36 فیصد ہو گئی ہے۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

وزیرِاعظم پاکستان  محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی کی وفات پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آلسعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دھرنے میں رکاوٹ ڈالی تو حکومت کو گٹنے ٹیکنے پر مجبو رکردیں گے ، حا فظ نعیم

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو دھرنوں کا اعلان کیا ہے، ہڑتال کا آپشن باقی ہے، ڈی چوک اور پارلیمنٹ کا آپشن بھی کھلا ہے، جب ہڑتال ہوگی تو ساری فیکٹریاں بھی بند ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھرنے میں رکاوٹ  ڈالی تو حکومت کو گٹنے ٹیکنے پر مجبو رکردیں گے ، حا فظ نعیم

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صورت پر امن رہنا چاہتے ہیں، رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی تو توڑی بھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے آئی پی پیز کے معاہدے ناجائز ہیں، نااہلی آپ کی تو پیسے عوام کیوں دیں؟ عوام پر بجلی کے بم گر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو دھرنوں کا اعلان کیا ہے، ہڑتال کا آپشن باقی ہے، ڈی چوک اور پارلیمنٹ کا آپشن بھی کھلا ہے، جب ہڑتال ہوگی تو ساری فیکٹریاں بھی بند ہوں گی۔

 وزیراعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب! ہمارا موڈ سمجھ لیں، ریلیف لینے آئے ہیں، مطالبات کو مان لیں اسی میں بھلائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، یہ چاہتے ہیں کہ آئی پی پیز کا دھندا چلتا رہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll