جی این این سوشل

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے درخواست دائر
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 12مقدمات میں ضمانت کیلئے انسداد ہشتگردی عدالت سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں۔

درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عمران خان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی، پولیس کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انسداد ہشتگردی عدالت درخواست ضمانتیں بعد از گرفتاری منظور کرے۔

عمران خان ن ے جناح ہائوس حملہ کیس، عسکری ٹاور چلائو گھیرائو سمیت دیگر 12 مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر 10 روزہ ریمانڈ دے دیا تھا۔

کھیل

پی سی بی کا کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

محسن نقوی کرکٹ کے تمام امور وقار یونس کو سونپ دیں گے اور خود صرف انتظامی امور دیکھا کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سینئر مینجر اور سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض کو ہٹانے کے بعد دوسرا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کے تمام امور وقار یونس کو سونپ دیں گے اور خود صرف انتظامی امور دیکھا کریں گے، خاص طور پر وہ اپنی تمام تر توجہ 2025 میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز رکھیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وقار یونس مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کی ذمہ داری ان کی ہوگی جب کہ شعبہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سلیکشن کے امور اور کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے وقار یونس ہی کریں گے۔

اس کے علاوہ وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔ پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ وقار یونس اس سے قبل 2 بار پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں، ایک بار وہ بطور باؤلنگ کوچ اور ایک بار ہیڈ کوچ کے طور پر پی سی بی سے منسلک رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کی نالائقی اور کرپشن کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف ملک گیر دھرنوں کا اعلان کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی نالائقی اور کرپشن کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی نے حکومت کی مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف ملک گیر دھرنوں کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت پر مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے الزامات لگائے ہیں۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرے۔

پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے خلاف جماعت اسلامی نے حکومت کے خلاف آواز بلند کر دی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

راولپنڈی میں منعقدہ ایک بڑے دھرنے میں حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کی نالائقی اور کرپشن کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا کر ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بجلی کے بل آسمان کو چھو رہے ہیں، گیس کی قیمتیں بے قابو ہو چکی ہیں اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ان پالیسیوں کی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرے، بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کرے اور کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ جماعت اسلامی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی شرائط عوام کے سامنے لائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت نے عوام کے مطالبات نہیں مانے تو جماعت اسلامی اپنی تحریک کو مزید تیز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کے ہر شہر میں دھرنے اور احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کےاوسان خطا ہوگئے، بیرسٹر سیف

جوڈیشل کمیشن کے قیام پر لیگی رہنماوں بالخصوص مریم نواز کی چیخیں نکل رہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کےاوسان خطا ہوگئے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی رہمان اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے پرمسلم لیگ ن کےاوسان خطا ہوگئے۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹرسیف نے کہا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،جوڈیشل کمیشن کے قیام پر لیگی رہنماوں بالخصوص مریم نواز کی چیخیں نکل رہی ہیں،لیگی رہنما جوڈیشل کمیشن پر بے جا تنقید کررہے ہیں، بے جا تنقید کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی جعلی حکومت خود بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے تیار نہیں اور صوبے کے جوڈیشل کمیشن پر بھی تنقید کررہے ہیں۔ بانی چیئرمین عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،9 مئی کو جواز بناکر مینڈیٹ چور سرکار نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بھی ناکام کوشش کی ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کی طرح پی ٹی آئی 9 مئی کیسز میں بھی سرخرو ہو گی، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ جوڈیشل کمیشن رپورٹ مسلم لیگ ن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، فارم 47 کی جعلی حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف ہر حربہ ناکام ہوگیا ہے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد جعلی حکومت کو ایک ایک زیادتی کا حساب دینا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll