وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کر رہے ہیں، سینئر سیاستدان


سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کی تضحیک پر شہباز شزیف نااہل بھی ہوسکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلوں کی عزت نہیں کی جارہی، ہر چیز میں رکاوٹ ڈالنا عام سی بات ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے شہباز شریف آج قومی اسمبلی میں عدلیہ کے کنڈکٹ پرتقریر کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم کی اس طرح کی گفتگو آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کی تضحیک پر شہباز شزیف نااہل بھی ہوسکتے ہیں، مریم نواز کے بعد ن لیگ کے ایم این ایز، ایم پی ایز عدلیہ کی تضحیک کر رہے ہیں، ن لیگ عدلیہ پر حملہ آور ہے، اس وقت پاکستان میں غیر یقینی کی صورتحال ہے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست، معیشت میں بحران ہے، اب عدالتی بحران کو بھی جنم دے دیا گیا ہے، شہباز شریف اور مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کر رہے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل




