جی این این سوشل

دنیا

حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

حماس نے اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید
حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

تہران: حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ حملہ تہران میں ہنیہ کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جہاں وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

حماس نے اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے۔ حماس نے اس حملے کوبزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ہنیہ کے ایک محافظ بھی شہید ہوئے ہیں۔ حملے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں، اور اس کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی کہا کہ اسمٰعیل ہنیہ نے گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر اسرائیلی بمباری کے نیتجے میں اسمٰعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور 2 پوتے شہید ہو گئے تھے۔

تفریح

معروف کامیڈین سردار کمال دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے

معروف کامیڈین نے سٹیج ڈرامہ انڈسٹری اور ٹاک شو میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف کامیڈین سردار کمال دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے

معروف کامیڈین اداکار سردار کمال انتقا کر گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سرادار کمال ایک لمبے عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ 

واضح رہے کہ معروف کامیڈین نے سٹیج ڈرامہ انڈسٹری اور ٹاک شو میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفدسے ملاقات

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں اور قدرتی آفات کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفدسے ملاقات

صدرمملکت آصف علی زرداری نے دولت مشترکہ کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات میں کہا ہے تنظیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری  جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں اور قدرتی آفات کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پارلیمانی اداروں، خاص طور پر نوجوان پارلیمنٹرینز اور طلبہ کے مابین روابط بڑھانا ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہونے کے ناطے تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے، ملاقات میں پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان اٹھانا پڑا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے۔

دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل سے گفتگو کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ کی تجارت سے 27 ملین ڈالر کمائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر 20 لاکھ پائیدار مکانات کی تعمیر شروع کر دی۔

سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے منسلک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے تنظیم کے پاکستان کے ساتھ متحرک تعاون  پر بھی روشنی ڈالی اور صدر مملکت نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کے لیے پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی خدمات کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایرانی وزارت خارجہ کا حماس کے سربراہ اسماعیل  ہنیہ کی شہادت پر ردعمل

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران، فلسطین، اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مزید مضبوط کرے گی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی وزارت خارجہ کا حماس کے سربراہ اسماعیل  ہنیہ کی شہادت پر ردعمل

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران، فلسطین، اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مزید مضبوط کرے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھے گی اور اس حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔

حماس نے اسماعیل ہنیہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے اور انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں 70 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک تھے، جن میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہو دیگر شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll