مینڈس کی کپتانی میں سری لنکا نے افغانستان اور زمبابوے کے خلاف مسلسل پانچ ہوم میچز جیتے لیکن بنگلہ دیش کے ہاتھوں اسے دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

سری لنکن سلیکٹرز نے چارتھ اسالنکا کو کوسل مینڈس کی جگہ ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا۔
اسالنکا بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ موجودہ سلیکٹرز نے دسمبر 2023 ء میں کوسل مینڈس کو ون ڈے کپتان مقرر کیا تھا، مینڈس نے گزشتہ سال بھارت میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ کے کئی میچوں میں بھی سری لنکا کی قیادت کی اور بطور بلے باز اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ سری لنکا نے ان کی قیادت میں آٹھ ون ڈے میچوں میں سے چھ جیتے۔
مینڈس کی کپتانی میں سری لنکا نے افغانستان اور زمبابوے کے خلاف مسلسل پانچ ہوم میچز جیتے لیکن بنگلہ دیش کے ہاتھوں اسے دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس پر ونیندو ہسارنگا کے استعفیٰ کے بعد چارتھ اسالنکا کی ٹی ٹونٹی کپتانی متوقع تھی لیکن ون ڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی غیر متوقع تھی۔ چارتھ اسالنکا نے سری لنکا کے ون ڈے کے مستقل بلے باز وں میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے 52 اننگز میں 90 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 43.59 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ بھارت کے خلاف ہوم کنڈیشنز میں ون ڈے سیریز میں سری لنکن سکواڈ میں کپتان چارتھ اسالنکا، پاتھم نسانکا، اویشکا فرنینڈو، کوسل مینڈس، سدیرا سماراوکرما، کمندو مینڈس، جانتھ لیانگے، نشان مدوشنکا، ونیندو ہسارنگا، دنیتھ ویلالاگے، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، اکیلا دھننجیا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پاتھی رانا اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں۔

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 16 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 17 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 21 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 18 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 17 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 19 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 20 گھنٹے قبل













