پی سی بی اس سہ فریقی سیریز کا اہتمام کرنے پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہے جو دونوں بورڈز کے درمیان مضبوط باہمی روابط اور نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے


پاکستان مینز انڈر 19کرکٹ ٹیم اس سال نومبر میں 50اوورز کی سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی جس میں متحدہ عرب امارات اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہوں گی، متحدہ عرب امارات اس سیریز کا میزبان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بدھ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔ سیریز کی دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔یہ سیریز اے سی سی مینز انڈر 19ایشیا کپ سے قبل کھیلی جائے گی جس کے مقام اور تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
یو اے ای کے دورے سے قبل پی سی بی ، نیشنل انڈر 19کپ (ایک روزہ فارمیٹ)اور نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ فارمیٹ)کا انعقاد کرے گا جس کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ انڈر 19کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان مینز انڈر 19ٹیم اے سی سی مینز انڈر 19ایشیا کپ سے قبل متحدہ عرب امارات میں ایک انتہائی مسابقتی انڈر 19سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی۔ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع ہوگا۔
پی سی بی اس سہ فریقی سیریز کا اہتمام کرنے پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہے جو دونوں بورڈز کے درمیان مضبوط باہمی روابط اور نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
انڈر 19سہ فریقی سیریز (50 اوورز) کے شیڈول کے مطابق 13 نومبر کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین میچ کھیلا جائے گا جبکہ 15نومبرکو افغانستان بمقابلہ پاکستان،17 نومبرکو متحدہ عرب امارات بمقابلہ افغانستان، 19 نومبرکو پاکستان بمقابلہ افغانستان، 21 نومبرکو افغانستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات، 23 نومبر کو متحدہ عرب امارات بمقابلہ پاکستان اور 26نومبر کوفائنل کھیلا جائے گا۔

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 10 hours ago

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 14 hours ago

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 hours ago

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 9 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 11 hours ago

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 13 hours ago

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 8 hours ago

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 12 hours ago

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 12 hours ago

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 9 hours ago
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 4 hours ago













