جی این این سوشل

تجارت

پاکستان ریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے، ترجمان ریلویز

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ریلوے کا  مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی  کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے۔

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

جرم

عدالت نےملزمہ آمنہ عرو ج کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نےملزمہ آمنہ عرو ج کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے ملزمہ  آمنہ عروج  کو جیل بھیج دیا۔

 عدالت نے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،پولیس نے ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا، ملزمہ کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے,عدالت نے آمنہ عروج کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

پولیس کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ملزمہ کے گھر کے کرائے نامے کی ریکوری کرنی ہے، عدالت 15 روزہ جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔ خیال رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا، 29 جولائی کو ڈرامہ نگار کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 24 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں میں مصروف ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 24 افراد جاں بحق

پشاور : خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 روز کے دوران بارش کے باعث مختلف واقعات میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے ہیں ۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق بارش کی وجہ سے کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں تہتر مکان مکمل تباہ ہوئے جبکہ ستتر مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

عوام کسی بھی ہنگامی صورت میں ہیلپ لائن نمبر1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

نشاط کالونی میں بارش کے پانی سے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے نوجوان جاں بحق ہوا، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے  سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لاہور کی نشاط کالونی میں بارش کے پانی سے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے نوجوان جاں بحق ہوا، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، نوجوان گھر کے لیے ناشتہ لے کر جارہا تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دوسرا واقعہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں چونگی امر سدھو نیازی چوک پر پیش آیا جہاں 14 سالہ بچہ بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ بچے کی شناخت  14 سالہ عبداللہ ولد الطاف کے نام سے ہوئی۔

لاہور کی نشتر کالونی میں کچے مکان  کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 سالہ کرن جاں بحق اور ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت میں بارش کے پانی  میں کرنٹ آنے سے شہری عاشق علی جاں بحق ہوا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایک اور واقعے میں شوکت خانم چوک کے قریب لکڑی سے بنی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll