جی این این سوشل

موسم

بارشیں موسمی اثرات کے باعث ہیں ، حکومت بارشوں کو کم نہیں کر سکتی ، عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سروسزاسپتال کوبارش کی وجہ سے زیادہ ہائی لائٹ کیا گیا، کیمرے کی آنکھ سے جھوٹ نہیں بولا جا سکتا،  لاہورمیں بارشوں کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے، عوام کی تکالیف میں کمی حکومت کی ذمےداری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بارشیں موسمی اثرات کے باعث ہیں ، حکومت بارشوں کو کم نہیں کر سکتی ، عظمی بخاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : پنجاب کی وزیراطلاعات عظمٰی بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متعددعلاقوں سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ہوئی، لاہورمیں شدید بارشوں سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، لاہورمیں شدید بارشوں سے مشکلات کاسامنارہا۔

انہوں نے کہا کہ بارشیں تو موسم کے باعث ہو رہی ہیں لہذا ان کو کسی صورت بھی کم نہیں کیا جا سکتا ۔ 

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کوخود مانیٹرکررہی ہیں، انتظامیہ کواحکامات تھے کہ جلد پانی کی نکاسی مکمل کی جائے، بارشوں کونہ روکا جاسکتا ہے نہ کم کیاجاسکتاہے، تیزبارشوں کی پہلے سے پیشگوئی ہوئی تھی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سروسزاسپتال کوبارش کی وجہ سے زیادہ ہائی لائٹ کیا گیا، کیمرے کی آنکھ سے جھوٹ نہیں بولا جا سکتا،  لاہورمیں بارشوں کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے، عوام کی تکالیف میں کمی حکومت کی ذمےداری ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ عوام کی تکالیف میں کمی کیلئے اقدامات حکومت کی ذمہ داری ہے، بارشوں کے پیش نظروزیراعلیٰ نے تمام اداروں کوالرٹ رکھا ہے، لاہورمیں بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

 

جرم

عدالت نےملزمہ آمنہ عرو ج کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نےملزمہ آمنہ عرو ج کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے ملزمہ  آمنہ عروج  کو جیل بھیج دیا۔

 عدالت نے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،پولیس نے ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا، ملزمہ کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے,عدالت نے آمنہ عروج کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

پولیس کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ملزمہ کے گھر کے کرائے نامے کی ریکوری کرنی ہے، عدالت 15 روزہ جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔ خیال رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا، 29 جولائی کو ڈرامہ نگار کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرقی سوڈان میں البرہان ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جابیت بیس پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، ترجمان سوڈانی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرقی سوڈان میں  البرہان ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

سوڈانی فوج کے سربراہ تقریب کے دوران ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے جنرل عبدالفتح برہان کے ڈرون حملے میں بال بال بچنے کی تصدیق کی ہے۔

سوڈانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جابیت بیس پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ تقریب میں فوج کے سربراہ جنرل فتح بھی موجود تھے جو حملے میں بال بال بچ گئے۔

ترجمان کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد علاقہ فوج کے کنٹرول میں ہے, پیرا ملٹری ریپڈ فورس (آر ایس ایف) گزشتہ 16 ماہ سے ملک پر کنٹرول کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنرل عبدالفتح نے کہا کہ وہ بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کو کچل دیں گے، اب کوئی بات چیت ہوگی اور نہ وہ ہتھیار ڈالیں گے۔

دوسری جانب آر ایس ایف کے قانونی مشیر کا کہنا ہےکہ ان کا گروپ اس کارروائی کا ذمہ دار نہیں اور وہ آئندہ ماہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ادارے جب سمجھیں گے تب پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ لے لیں گے، احسن اقبال

فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ادارے جب سمجھیں گے تب پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ لے لیں گے، احسن اقبال

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاست سے خود کو علیحدہ رکھنا ہے اس لیے فوج کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے جب کہ  ادارے جب سمجھیں گے تب پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ لے لیں گے۔

احسن اقبال نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے اپنے انٹرویو میں کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت پر کہا ہے کہ اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے کیونکہ فوج نے دو ٹوک کہا ہے کہ وہ سیاست سے علیحدہ رہنا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بتائیں فوج سے کس بات پر مذاکرات کرنے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اسے گھوڑے پر سوار کرکے وزیراعظم ہاؤس پہنچائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی اپناطرز عمل بدلے اور قوم و اداروں سےمعافی مانگے تو قومی دھارے میں شامل ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی اداروں سے معافی مانگے تاکہ قومی سیاست میں راستہ بن سکے، موجودہ طرز سیاست کے ساتھ پاکستان میں پی ٹی آئی کی گنجائش نہیں۔

ن لیگی رہنما نے پی ٹی پی پرپابندی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کسی جماعت پر پابندی صرف حکومت کی خواہش پر نہیں ہوسکتی، حکومت کو پابندی کی اعلیٰ عدالت سے توثیق بھی لینا ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پابندی کا فیصلہ بیرون ممالک مہم چلانے کے بعد لیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عدلیہ اگر عدم استحکام لاتی ہے تو یہ پاکستان کی خدمت نہیں، ملک اس وقت تناؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll