جی این این سوشل

موسم

بارشوں کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب کا امدادی کارروائیوں کا حکم

ادھرپنجاب کی سینئر وزیر مریم اور نگزیب نے لاہور میں بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بارشوں کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب کا امدادی کارروائیوں کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایات  جاری کی ہیں کہ لاہور اور دوسرے شہروں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیر اعلی  نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں شدید بارشوں کے پیش نظر فوری کارروائی کریں اور انتظامی افسران اور واسا اہلکاروں کوموقع پر موجود رہنے کی ہدایت کی۔

ادھرپنجاب کی سینئر وزیر مریم اور نگزیب نے لاہور میں بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کی نگرانی کی۔

علاقائی

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 24 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں میں مصروف ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 24 افراد جاں بحق

پشاور : خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 روز کے دوران بارش کے باعث مختلف واقعات میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے ہیں ۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق بارش کی وجہ سے کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں تہتر مکان مکمل تباہ ہوئے جبکہ ستتر مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

عوام کسی بھی ہنگامی صورت میں ہیلپ لائن نمبر1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے، ترجمان ریلویز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ریلوے کا  مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی  کا اعلان

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے۔

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرقی سوڈان میں البرہان ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جابیت بیس پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، ترجمان سوڈانی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرقی سوڈان میں  البرہان ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

سوڈانی فوج کے سربراہ تقریب کے دوران ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے جنرل عبدالفتح برہان کے ڈرون حملے میں بال بال بچنے کی تصدیق کی ہے۔

سوڈانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جابیت بیس پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ تقریب میں فوج کے سربراہ جنرل فتح بھی موجود تھے جو حملے میں بال بال بچ گئے۔

ترجمان کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد علاقہ فوج کے کنٹرول میں ہے, پیرا ملٹری ریپڈ فورس (آر ایس ایف) گزشتہ 16 ماہ سے ملک پر کنٹرول کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنرل عبدالفتح نے کہا کہ وہ بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کو کچل دیں گے، اب کوئی بات چیت ہوگی اور نہ وہ ہتھیار ڈالیں گے۔

دوسری جانب آر ایس ایف کے قانونی مشیر کا کہنا ہےکہ ان کا گروپ اس کارروائی کا ذمہ دار نہیں اور وہ آئندہ ماہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll