Advertisement
علاقائی

سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے، مراد علی شاہ

کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے،صرف ایک شہر نہیں بلکہ پوری قوم کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 2nd 2024, 5:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19ویں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کہاکہ کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے۔صرف ایک شہر نہیں بلکہ پوری قوم کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

وزیراعلیٰ نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کو اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور گیس میں صوبے کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلی ہے اسے زیادہ فائدہ ملنا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ثقافتی تنوع کا شہر ہے اور یہاں ہر زبان بولی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کی قلت جیسی مشکلات کے باوجود سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement