جی این این سوشل

تجارت

تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ریکارڈ

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ جون میں 14 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت کے مقابلے میں تیل کی فروخت ماہانہ 17.3 فیصد کم ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ریکارڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: ایران سے اسمگلنگ اور فرنس آئل سے پیدا کردہ بجلی کی طلب میں کمی سے تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ہوگئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے مطابق پی ایس او کی فروخت میں سالانہ 19 فیصد کمی سے 0.55 ملین میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔

او سی اے سی کا کہنا ہے کہ جولائی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 11.4 فیصد سالانہ کمی سے 12 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی جب کہ جولائی 2023 میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 13 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن تھی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ جون میں 14 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت کے مقابلے میں تیل کی فروخت ماہانہ 17.3 فیصد کم ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹر اسپرٹ میں 9.9 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5.9 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 46.3 فیصد کمی ہوئی۔

 

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رؤف حسن سے تفتیش ان کی خراب صحت کے باعث ممکن نہیں ہوسکی، ان کا روزمرہ کی بنیاد پر طبی معائنہ پمز اسپتال میں کیا جاتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ اب رؤف حسن کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں دوبارہ پیش کیاجائے گا۔

بعدازاں جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کے ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا جس کے مطابق عدالت نے رؤف حسن کے خلاف کیس کا ریکارڈ دیکھا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کےدوران شریک ملزمان کے مقدمہ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، پولیس نے شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے، ٹرانزیکشن ریکارڈ دیکھنے کے لیے تفتیشی افسر کو رؤف حسن کے بینک اکاؤنٹس درکار ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رؤف حسن سے تفتیش ان کی خراب صحت کے باعث ممکن نہیں ہوسکی، ان کا روزمرہ کی بنیاد پر طبی معائنہ پمز اسپتال میں کیا جاتا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رؤف حسن کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، 3 اگست کو عدالت پیش کیا جائے، رؤف حسن کا روزانہ کی بنیاد پر پمز اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپا مار کر احمد وقاص جنجوعہ جبکہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث ہونے پر رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی کے تما م گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق اور محکمہ داخلہ کے احکامات کے  مطابق جماعت اسلامی کے تمام  گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کے تما م گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

لاہور: پنجاب حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پرکیاگیا۔ 

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق اور محکمہ داخلہ کے احکامات کے  مطابق جماعت اسلامی کے تمام  گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی بلوں  میں ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی نے 26 تاریخ سے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں جماعت اسلامی کےکارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر مذاکرات میں کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ ہوا تھا۔ 

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے ابھی بھی احتجاج جاری رکھنے کی کال دے رکھی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق جاں فائرنگ سے جاں بحق

گولی لگنے سے زخمی ہونے والے شخص کو جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما  ڈاکٹر شاہد صدیق جاں فائرنگ سے جاں بحق

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما کو جمعہ کو لاہور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق انہیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق خان جمعہ کی نماز پڑھنے جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آور ان کے قریب آئے اور فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے والے شخص کو جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔  

واضح رہے کہ ابھی تک فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll