جی این این سوشل

علاقائی

طالبات اور خواتین اساتذہ کی سفری سہولت کیلئے 7 اگست تک پنک بسیں چلائی جائیں گیں ، وزیر اعظم

حکام کے مطابق ان بسوں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے سفر مفت ہو گا، انہیں کم وقت میں اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طالبات اور خواتین اساتذہ کی  سفری سہولت کیلئے 7 اگست تک پنک بسیں چلائی جائیں گیں ، وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم کی ہدایت پر طالبات اور خواتین اساتذہ کو سفری سہولیات پہنچانے کیلئے 7 اگست سے پنک بسیں چلائی جائیں گی۔

وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے حکام کے مطابق پنک بسیں تمام بڑے روٹس پر چلائی جائیں گی۔یہ بسیں طالبات اور خواتین اساتذہ کا دیہی علاقوں سے شہری مراکز کی طرف سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گی۔

حکام کے مطابق ان بسوں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے سفر مفت ہو گا، انہیں کم وقت میں اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو گی۔پنک بسوں سے بچیوں کی تعلیمی اداروں تک آمدورفت میں آسانی ہو گی ، تعلیم کو فروغ ملے گا اور خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان

چین اور پاکستان کے مابین تجارتی فروغ پر تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی سفارش پر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگیوجز اسلام آباد کے چارٹر پر قانون سازی کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین  اور پاکستان کے مابین تجارتی فروغ پر تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. 

کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر چینی حکومت اور حکومتِ پاکستان کے مابین تجارتی فروغ پر تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی. 

اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد وزیرِ اعظم کے حالیہ دورہءِ چین کے تناظر میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کا فروغ یقینی بنانا ہے. مفاہمتی یادداشت کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص اسمارٹ فونز کی تیاری، نیو انرجی آٹوموبائل، ٹیکسٹائل، زراعت و زرعی مصنوعات کی پراسیسنگ، دوا سازی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا. 

وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی سفارش پر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگیوجز اسلام آباد کے چارٹر پر قانون سازی کی منظوری دے دی. 

وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی سفارش پر بحرین کے تعاون سے پاکستان میں قائم ہونے والی کنگ حماد یونیورسٹی برائے نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسزکے بِل کی اصولی منظوری دے دی. بحرین کے تعاون سے قائم ہونے والی یہ یونیورسٹی پاکستان میں جدید عصری تقاضوں کے عین مطابق تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی.

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کا آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے لیے قرض کی ری پروفائلنگ کیلئے چین کو خط

وزیر اعظم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اگلے ماہ تک 7 بلین ڈالر کے اقتصادی بیل آؤٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری حاصل کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا  آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے لیے قرض کی ری پروفائلنگ کیلئے  چین کو خط

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو اعلان کیا کہ انہوں نے چینی حکومت کو خط لکھا ہے، خط میں پاکستان کے لیے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی درخواست کی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد اگلے ماہ تک 7 بلین ڈالر کے اقتصادی بیل آؤٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری حاصل کرنا ہے۔


 وزیر اعظم شہباز نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ "میں نے چین کو خط لکھا ہے، یہ اب عوامی مفاد  کا معاملہ ہے ۔ 

قرض کی دوبارہ پروفائلنگ، جیسا کہ ورلڈ بینک کے مطابق  ری فنانسنگ، قرض کے متبادل، یا دوبارہ مذاکرات کے ذریعے مستقبل کی ادائیگیوں کے شیڈول میں ترمیم کرنا شامل ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے درآمدات کو کم کرنے کے لیے مقامی کوئلے کے استعمال کے خیال میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حال ہی میں چین میں کامیاب میٹنگیں کیں جن میں گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بات کی اس کے مسئلے کا حل بھی دریافت کیا ۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے صنعتی اور گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومتی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام جماعتوں اور قوم کی مشترکہ آواز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق جاں فائرنگ سے جاں بحق

گولی لگنے سے زخمی ہونے والے شخص کو جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما  ڈاکٹر شاہد صدیق جاں فائرنگ سے جاں بحق

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما کو جمعہ کو لاہور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق انہیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق خان جمعہ کی نماز پڑھنے جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آور ان کے قریب آئے اور فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے والے شخص کو جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔  

واضح رہے کہ ابھی تک فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll