جی این این سوشل

موسم

ملک کے بیشتر شہروں میں شدید بارش کا امکان

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سندھ، جنو ب مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب،  خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونحوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے بیشتر شہروں میں شدید بارش کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ سمیت ملک کے اکثر علاقوں شدید بارش کی پیش گوئی کی اور برساتی و ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزری کے مطابق ہفتے کو  سندھ، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی بلوچستان،کشمیر، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سندھ، جنو ب مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب،  خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونحوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ کیا ہے کہ 3 اور 4 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، بنوں، کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی اندیشہ ہے۔

مزید بتایا گیا کہ قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

 



پاکستان

‎ترکی بحریہ کے وفد کا ترک چیف آف سٹاف کی قیادت میں کراچی کا دورہ

‎دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشق میں حصہ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

‎ترکی  بحریہ کے وفد کا ترک چیف آف سٹاف کی قیادت میں کراچی کا دورہ

‎ ترک وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پیشہ ورآنہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ‎ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  ‎ترکیہ کے وفد کی قیادت ترک بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدم کوچر نے کی،‎ ترک وفد نے کراچی میں پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول پیشہ ورآنہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ، وفد نے مزار قائد پر حاضری بھی دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  

‎دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ بحریہ کے جہازوں نے بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشق میں حصہ لیا ۔ 

آئی ایس پی آئی کا کہنا ہے کہ اس مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین مشترکہ آپریشنز میں تعاون کو فروغ ملے گا، ‎ترک بحریہ کے جہاز اور وفد کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے عوام بالخصوص بحریہ کے مابین دیرینہ تعلقات کو تقویت ملے گی۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ریکارڈ

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ جون میں 14 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت کے مقابلے میں تیل کی فروخت ماہانہ 17.3 فیصد کم ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ریکارڈ

کراچی: ایران سے اسمگلنگ اور فرنس آئل سے پیدا کردہ بجلی کی طلب میں کمی سے تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ہوگئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے مطابق پی ایس او کی فروخت میں سالانہ 19 فیصد کمی سے 0.55 ملین میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔

او سی اے سی کا کہنا ہے کہ جولائی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 11.4 فیصد سالانہ کمی سے 12 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی جب کہ جولائی 2023 میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 13 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن تھی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ جون میں 14 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت کے مقابلے میں تیل کی فروخت ماہانہ 17.3 فیصد کم ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹر اسپرٹ میں 9.9 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5.9 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 46.3 فیصد کمی ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملہ: دو پولیس اہلکار شہید

ججز اس حملے میں بال بال بچ گئے، شہید اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملہ: دو پولیس اہلکار شہید

ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ججز کے ایک اسکواڈ کی گاڑیوں کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر بھگوال کے قریب پیش آیا۔ حملہ آوروں نے قافلے پر فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار سپاہی عبداللہ اور سپاہی صمدشہید ہو گئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ججز اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن کر رہی ہے۔

شہید اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے تھا۔ ان کی شہادت پر پورے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll