جی این این سوشل

علاقائی

بلوچستان میں سیلاب کی تباہی، 12 افراد جاں بحق

حکام نے بتایا کہ سبی میں چار حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانچ دیہات زیر آب آ گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان میں سیلاب کی تباہی، 12 افراد جاں بحق
بلوچستان میں سیلاب کی تباہی، 12 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ سیلاب سے اب تک 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 12 ہو گئی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں بارش سے متعلقہ واقعات میں کل 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 32 دیگر زخمی ہوئے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث نئے گج، بولان، لہری اور مولا سمیت اہم دریاؤں میں سیلاب آ گیا ہے۔ سیلاب کے باعث زیارت، ہرنائی، ژوب، سنجاوی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور خانوزئی سمیت متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سبی میں چار حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانچ دیہات زیر آب آ گئے۔ صوبے کی اہم شاہراہیں بند ہو گئی ہیں اور ٹریفک معطل ہے۔ جھل مگسی میں کئی دیہات متاثر ہوئے اور گندواہ سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

کوہلو میں 312 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور 19 کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں۔ حب ڈیم کی سطح میں چار فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام

یوم شہدائے پولیس ، بہادر پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے ، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ یوم شہدائے پولیس ، بہادر پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے ، پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا۔

وزیراعظم نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہید افسران اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم کی سرکوبی کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا ، شہدائے پولیس قوم کا فخر ہیں،پوری قوم شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہید افسران اور اہلکاروں کے خاندانوں کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں ہونے دیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت شہداء کے بچوں کی تعلیم و صحت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ، شہداء کے خاندانوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں شہدائے پولیس کے خاندانوں کے لئے ایک بڑا اور تاریخی پیکج دیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 شہداء پولیس کی تکریم پر کوئی سمجوتہ نہیں،مریم نواز

شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کی قربانیاں اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 شہداء پولیس کی تکریم پر کوئی سمجوتہ نہیں،مریم نواز

لاہور : یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تمام شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کی قربانیاں اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وہ قوم سرخرو ہوتی ہے جو شہداء کی تکریم کرتی ہے اور شہداء کی تکریم پر کوئی سمجوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ کچے کے علاقے سمیت ہر علاقے میں پولیس فورس قابل قدر فرائض سر انجام دے رہی ہے اور پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر شہید کے خاندان کی دیکھ بھال اور خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہالینڈ نے اسرائیل کیلئے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کردیں

بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل کا مشرق وسطی کے کئی ممالک میں کارروائیاں کرنا اب معمول بن چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالینڈ نے اسرائیل کیلئے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کردیں

ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق ایئر فرانس کا بازو سمجھی جانے والی ڈچ ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے 26 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔پروازوں کی منسوخی کی وجہ خطے میں جنگی کشیدگی میں اضافہ اور ایک بڑی جنگ کے چھڑنے کا خطرہ ہے۔

بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل کا مشرق وسطی کے کئی ممالک میں کارروائیاں کرنا اب معمول بن چکا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس خطے میں فضائی سفر کا کاروبار لمبے عرصے تک متاثر رہے۔ واضح رہے کہ ایئر فرانس اس سےقبل لبنان کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll