جی این این سوشل

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے  ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے 3 ماڈلز کی منظوری دیدی

حکومت سرکاری زمین پر گراؤنڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹس کے پروگرام پر بھی کام کر رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب نے  ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے 3 ماڈلز کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب نے  ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے 3 ماڈلز کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گھروں کی تعمیر کے لیے شروع کیے گئے’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تین نئے ماڈلز کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں اس پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے اس پراجیکٹ کے لیے ایک آن لائن پورٹل تیار کر رہی ہے جس کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ اس کے علاوہ، ایک تا پانچ مرلہ کے پلاٹ مالکان گھر بنانے کے لیے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے اس بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے کہ گھر کے مالکان کو آسان قسطوں میں قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے۔ حکومت سرکاری زمین پر گراؤنڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹس کے پروگرام پر بھی کام کر رہی ہے۔

پنجاب حکومت نجی ہاؤسنگ سکیموں میں گھر کی لاگت کو کم کرنے کے لیے سبسڈی بھی دے گی۔ اس طرح کسی بھی شہر یا گاؤں میں 70 ہزار پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے بھی روک دیا ہے۔ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے عوام کی سہولت کے لیے ایک ٹول فری نمبر متعارف کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

پاکستان

پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

اگر حکومت کو کسی قسم کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے، تو وزیراعظم کو صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال کر کے اسمبلی تحلیل کر دینی چاہیے، نیئر حسین بخاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز (پی پی پی) کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے حکومت کو اسمبلی تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے نیئر حسین  بخاری نے کہا کہ اگر حکومت کو کسی قسم کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے، تو وزیراعظم شہباز شریف کو صدر مملکت آصف زرداری کو ایڈوائس ارسال کر کے اسمبلی تحلیل کر دینی چاہیے۔

بخاری نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ حکومت نے یہ خطرات پیپلز پارٹی کے ساتھ شیئر کیوں نہیں کیے؟ انہوں نے وضاحت کی کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن حکومت کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔ صدر زرداری نے بارہا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ بیٹھ کر بات چیت کی جائے، لیکن اگر کوئی بیٹھنے کو تیار نہیں، تو سسٹم کی ڈی ریلمنٹ ملک کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابات کے نتائج کو تحفظات کے ساتھ قبول کیا، اور اگر انہوں نے مسلم لیگ ن کا ساتھ نہ دیا ہوتا تو آج پارلیمان اور چیف ایگزیکٹو کے آفس کی صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔

اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی اسمبلی تحلیل ہونے اور ممکنہ انتخابات کے امکانات پر بات چیت جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کے ناصر اقبال نے بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

فائنل میں انہوں نے سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے ناصر اقبال نے بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کے نامور اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا میں ہونے والا بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ فائنل میں انہوں نے سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ناصر اقبال نے فائنل میں 6-11، 1-11 اور 3-11 کے واضح فرق سے میچ جیتا۔

 بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعام کی رقم 12 ہزار ڈالر ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریباً 33 لاکھ بنتی ہے۔

یہ ٹائٹل ناصر اقبال کے کیرئیر کا 17 واں اسکواش ٹورنامنٹ ہے۔

ناصر اقبال نے گزشتہ 5 میں سے 4 ٹورنامنٹ جیت کر اپنی شاندار فارم ثابت کی ہے۔دوسری جانب ناصر اقبال اب ملائشیا میں ہونے والے اسکواش ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

خانیوال: رشتے کے تنازع پر بڑے بھائی کی فائرنگ سے 2 چھوٹے بھائی قتل

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خانیوال: رشتے کے تنازع پر بڑے بھائی کی فائرنگ سے 2 چھوٹے بھائی قتل

خانیوال: خانیوال کے علاقے عبدالحکیم میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے دو چھوٹے بھائیوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم منیراحمد نے اپنے چھوٹے بھائی قیصر عباس اور ناصر عباس سے اپنی بیٹی کے لیے رشتہ مانگا تھا۔ جب ان کے بھائیوں نے رشتہ دینے سے انکار کیا تو ملزم نے دونوں بھائیوں کو گھر میں جا کر فائرنگ اور چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو عبدالحکیم ہسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق بھائی نے مرنے والوں کو ان کے گھروں میں جاکر قتل کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll