تفریح
شعیب ملک اورثناء جاوید کی بیرون ملک سیر سپاٹے کی تصاویر وائرل
تصاویر میں یہ جوڑی ایک دوسرے سے میچنگ کرتے لباس میں نظر آرہی ہے،دونوں نے جینز کے ساتھ سفید شرٹ کا انتخاب کیا
رواں سال 2024کے آغاز میں شادی کرنیوالی جوڑی شعیب ملک اورثناء جاوید آج کل بیر و ن ملک چھٹیاں منارہے ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے مشترکہ پوسٹ کیں اور پوسٹ میں اپنی تصاویر شیئر کیں،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ جوڑا آج کل سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔
تصاویر میں یہ جوڑی ایک دوسرے سے میچنگ کرتے لباس میں نظر آرہی ہے،دونوں نے جینز کے ساتھ سفید شرٹ کا انتخاب کیا، تصاویر میں دونوں کو سرسبز و شاداب حسین وادی میں قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔
پاکستان
وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ
پینشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا
وزارت خزانہ نے مہنگائی کے تناسب سے پینشن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پینشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے، سالانہ مہنگائی کے تناسب سے پینشن میں اضافہ ہوگا۔
تفریح
لیجنڈ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
لہری نے 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا
پاکستان کے لیجنڈ اداکار سفیر اللہ عرف لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔
اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ وہ 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی سفر کا آغاز50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا، 1947 میں پاکستان آکر پہلی ملازمت اسٹینو ٹائپسٹ کی حیثیت سے کی۔
انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کی، 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا، اس وقت فلم انڈسٹری میں آصف جاہ، نذر، منوظریف اور یعقوب کا طوطی بولتا تھا۔
لہری نے ’’بیداری‘‘، ’’عندلیب‘‘، ’’کنیز‘‘، ’’آگ کا دریا‘‘، ’’دیور بھابھی‘‘، ’’دل لگی‘‘ اور ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘ کے علاوہ 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، لہری نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور خوب داد پائی۔
انہوں نے اپنے فن کے اظہار کے لئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، لہری پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں 12 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہےاور مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے لہری 13 ستمبر 2012 کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی بے مثال اداکاری نے ناظرین کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
جرم
سی ٹی ڈی کا ڈیرہ غازی خان میں آپریشن، دو خوارج دہشتگرد جہنم واصل
ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے، ترجمان سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی کا ڈیرہ غازی خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، دو خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو خوارج موقع پر مارے گئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔
محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سی ٹی ڈی پنجاب کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بروقت کامیاب آپریشن کرکے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے ہمیشہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ڈی پنجاب ہر اول دستہ ہے اور یہ فورس ہمارا سرمایہ ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
قائداعظم کا یومِ وفات، صدر مملکت اور وزیراعظم کا ’بانی پاکستان‘ کو خراجِ عقیدت پیش
-
موسم 2 دن پہلے
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
دنیا 2 دن پہلے
ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو 23 سال مکمل
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 2 دن پہلے
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے