جی این این سوشل

پاکستان

سینیٹ اجلاس میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر قرارداد منظور، اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں، قرارداد

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینیٹ اجلاس میں  اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر  قرارداد منظور، اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینیٹ اجلاس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

چئیرمین سید یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سینیٹر پلوشہ خان نے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

سینیٹ نے اسرائیلی صہیونی حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتاہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشت گرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے، اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں۔

ایوان نے زور دیا کہ اسلامی ممالک متحد ہوکر غزہ پر ہونے والی بمباری کو فوری طور پر روکیں اور محاصرہ ختم کروائیں تاکہ محصور فلسطینیوں تک ہنگامی امداد پہنچ سکے۔

ٹیکنالوجی

گوگل فار اسٹارٹ اپ کا پاکستان میں اے آئی اکیڈمی لانچ کرنے کا اعلان

2024 کا یہ نیا پروگرام ایشیا پیسیفک خطے میں اے آئی انٹرپرینیورز کو مددفراہم کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل فار اسٹارٹ اپ کا پاکستان میں  اے آئی اکیڈمی لانچ کرنے کا اعلان

گوگل فار اسٹارٹ اپس پلیٹ فارم نے پاکستان اور ایشیا پیسیفک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے اے آئی اکیڈمی لانچ کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل فار اسٹارٹ اپس نے پاکستان اور ایشیا پیسیفک (APAC) خطے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کو اُن کی ترقی میں مدد فراہم کرنے اور تیزی لانے کے لیے اے آئی اکیڈمی کے نام سے ایک نیا پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

2024 کا یہ نیا پروگرام ایشیا پیسیفک خطے میں اے آئی انٹرپرینیورز کو مددفراہم کرے گا اور ان کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی مصنوعات کو تیزی سے مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔

یہ پروگرام 20 سے زائد ایسے سٹارٹ اپس کو یکجا کرے گا جو اے آئی پر مبنی ٹیکنالوجیز تیار کر رہے ہیں۔ اس سے نہ صرف ایشیا پیسیفک خطےمیں ایک متحرک اے آئی کمیونٹی فروغ ملے گا بلکہ سرحد پار نئی ایجادات اور شراکت داریاں بھی شروع ہوں گی ۔ تعاون پر مبنی اس ماحول میں آئیڈیاز، مہارت اور وسائل کا تبادلہ ہوگا جس سے جدید ترین اے آئی حل تیار کرنے میں تیزی آئے گی اور ایشیا پیسیفک  خطے کومصنوعی ذہانت کی ترقی میں عالمی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔

گوگل پاکستان کے ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا کہ  ہمارا نیا اے آئی اکیڈمی پروگرام پورے ایشیا پیسیفک میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے گوگل کے عزم کا ثبوت ہے۔ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہونے کی وجہ سے، ہم امید کرتے ہیں کہ مقامی اسٹارٹ اپس کمپنیاں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اے آئی سولوشنزکو بہتر بنائیں گی اور ایشیا ہیسیفک خطے میں اے آئی ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنائیں گی۔

درخواستیں آج سے 16 اگست 2024ء تک جمع کرائی جا سکتیں ہیں۔ مزید معلومات اور درخواست دینے کے لیے، براہِ کرم https: //startup .google .com /programs/ai-academy/apac/  کا وزٹ کیجیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری معاملات کی بریفنگ

وزیر خزانہ نے نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات میں حکومت کی جاری کوششوں کو بھی اس حکمت عملی کا لازمی جزو قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری معاملات کی بریفنگ

 کیرنی وفد  نے  وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری معاملات سے آگاہ کیا ۔  

اعلامیہ کے مطابق  کنسلٹنگ فرم نے کام کے طریقہ کار اور فنکشنز سے متعلق وزیر خزانہ کوبریفنگ دی، وفد نے وزیر خزانہ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ مصروفیات سے بتایا اور ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کیرنی کے تعاون کو سراہا، وزیر خزانہ نے ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اہم کردار پر اپنے یقین کا اعادہ کیا۔  

وزیر خزانہ نے نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات میں حکومت کی جاری کوششوں کو بھی اس حکمت عملی کا لازمی جزو قرار دیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکمی

 صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم ہے۔    

ہفتے والے دن بھی  سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا تھا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی تھی،10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 165 روپے کا ہوگیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll