تجارت
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری معاملات کی بریفنگ
وزیر خزانہ نے نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات میں حکومت کی جاری کوششوں کو بھی اس حکمت عملی کا لازمی جزو قرار دیا
کیرنی وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ایس آئی ایف سی کے تحت جاری معاملات سے آگاہ کیا ۔
اعلامیہ کے مطابق کنسلٹنگ فرم نے کام کے طریقہ کار اور فنکشنز سے متعلق وزیر خزانہ کوبریفنگ دی، وفد نے وزیر خزانہ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ مصروفیات سے بتایا اور ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کیرنی کے تعاون کو سراہا، وزیر خزانہ نے ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اہم کردار پر اپنے یقین کا اعادہ کیا۔
وزیر خزانہ نے نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات میں حکومت کی جاری کوششوں کو بھی اس حکمت عملی کا لازمی جزو قرار دیا ۔
پاکستان
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چین کا سرکاری دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کا سرکاری دورہ کیا سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ھئی وی ڈونگ اور چیف آف جنرل لی ژھن لئی سے بھی ملاقات کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملٹری کمیشن اور 11 ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر اظہار خیال کیا، ملاقاتوں کے دوران دونوں اطراف سے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا جبکہ چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر حمایت کیلئے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔
پاکستان
آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔
جرم
کچلاک :پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2اہلکار شہید
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پولیس کی ایک موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس موبائل اپنی معمول کی گشت پر تھی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن افسوسناک طور پر دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے پیچھے ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں اور وہ شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔
-
دنیا ایک دن پہلے
شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
کھیل 2 دن پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
دنیا ایک دن پہلے
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار